خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 457 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 457

خطبات ناصر جلد سوم ۴۵۷ خطبہ جمعہ یکم جنوری ۱۹۷۱ء جو سال گذر چکا ہے وہ بڑی برکتوں کا موجب تھا نیا سال آپ کو مبارک ہو خطبہ جمعہ فرموده یکم جنوری ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج سال کا پہلا دن ہے۔نیا سال آپ سب کو مبارک ہو۔نیا سال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے غلاموں کو مبارک ہو، نیا سال انسانیت کو مبارک ہو جو سال گذر چکا ہے وہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لئے اندرونِ پاکستان بھی اور بیرونِ پاکستان بھی بڑی ہی برکتوں کا موجب تھا۔اللہ تعالیٰ کی رحمت اور پیار کے بڑے حسین نظارے ہم نے گذشتہ سال دیکھے ہمارے دل اس کی حمد سے معمور ہیں۔سال نو ایک عید سے شروع ہو رہا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرما یا کہ جمعہ بھی تمہارے لئے ایک عید ہے۔جمعہ کا ایک پہلو اجتماعی زندگی کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہے اور اجتماعی برکات اور رحمتوں کے حصول کا موجب بن جاتا ہے۔حسن واحسان کے جو جلوے ہم اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات سے دیکھتے ہیں اس کے نتیجہ میں حسد وعناد کا پیدا ہونا ضروری ہے اور حسد و عناد کا بڑا ہتھیار دروغ گوئی اور کذب بیانی ہے۔اس کا دفاع جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھایا ہے وہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنا اور ماسوا اللہ کسی چیز پر بھروسہ