خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 399 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 399

خطبات ناصر جلد سوم ۳۹۹ خطبه جمعه ۳۰ اکتوبر ۱۹۷۰ء اللہ کی مدد کے بغیر اور اس کی نصرت کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اس کی ہمیں مدد لینی چاہیے اس سے دعا کرنی چاہیے اس سے یہ دعا بھی کرنی چاہیے کہ وہ دعا کو قبول کرے اور ہمیں قبولیت دعا کا ایک نشان اور معجزہ دکھائے۔اس طرح اس کے فضل سے بشاشت کے ساتھ ہمیں عمل کرنے کی توفیق مل جائے اور ہمارے ایمان اس کی رحمت سے مضبوط ہو جائیں خود انسان کچھ نہیں کر سکتا انسان کو بہکنا نہیں چاہیے انسان کو یہ نہیں زیب دیتا کہ وہ اپنے نفس کو فربہ کرے۔انسان کو یہ نہیں چاہیے کہ وہ خود نمائی کرے وہ اپنے کو کچھ سمجھے اور اس کا اظہار کرے عاجزی اس کی حقیقت اور عاجزانہ راہیں اس کا طریق ہونا چاہیے۔فرما یا قُلُ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَولا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) اللہ تعالیٰ کی ذات تو غنی ہے اسے تو تمہاری احتیاج نہیں ہے تمہیں اس کی احتیاج ہے اگر تم اس احتیاج کا احساس نہ رکھتے ہوا گر تم دنیا میں عزت کے لئے اس سے عزت حاصل کرنے کی خواہش نہ رکھتے ہو، اگر تم اپنے بوٹ کے تسمہ کے حصول کے لئے خود کو طاقتور اور اپنی طاقت اور مال کی طاقت کو کافی سمجھتے ہو، تو تم مارے گئے تم ہلاک ہو گئے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ اگر تم دعا کے ذریعہ سے اس غنی کے دروازے کو نہیں کھٹکھٹاؤ گے (جسے تمہاری احتیاج نہیں جس کی تمہیں ہر آن احتیاج ہے) تو مارے جاؤ گے پس بے پرواہ نہیں ہونا چاہیے غافل نہیں ہونا چاہیے جس طرح اسے جو ہمارا محبوب اور پیارا آقا ہے نیند نہیں آتی اور اونگھ نہیں آتی ، اسی طرح تم بھی جس حد تک تمہیں خدا نے طاقت اور توفیق دی ہے بیدار رہنے کی کوشش کرو تا کہ تم خواہ چھوٹے سے پیمانہ پر ہی سہی ، اس کی اس صفت کے (جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے کہ نہ اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ آتی ہے) اپنی استعداد کے مطابق اپنی طاقت کے لحاظ سے مظہر بنو۔یہ درست ہے، لیکن تمہارے دل میں یہ بڑی شدید خواہش ہونی چاہیے کہ اس کی ہر صفت کا ہم نے مظہر بننا ہے اور اس صفت کا بھی ہم نے مظہر بننا ہے جب یہ ہو جائے گا ، جب تمہیں اپنا پتہ لگ جائے گا کہ تم کچھ بھی نہیں ، جب تم کو اس کا علم اور اس کی معرفت حاصل ہو جائے گی کہ وہی سب کچھ ہے وہی سب طاقتوں والا ہے جب تم یہ پہچان لو گے کہ اسے تمہاری ضرورت اور احتیاج نہیں ، جب تم اس کی یہ معرفت حاصل کر لو گے کہ تمہیں ہر چیز میں اس کی احتیاج ہے تو پھر وہ تمہیں مل جائے گا، پھر وہ تمہاری دعاؤں کو