خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 304 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 304

خطبات ناصر جلد سوم ۳۰۴ خطبه جمعه ۲۱ راگست ۱۹۷۰ء قومیں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا ان کے ساتھ سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی۔وہ آخر کار فتحیاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ پس تم یہ دعا کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس گروہ میں شامل کرے جن کے پاؤں میں کبھی لغزش نہیں آتی جو پختگی کے ساتھ اور ثبات قدم کے ساتھ اس بزرگ شاہراہ پر قدم بقدم اپنی منزل مقصود کی طرف چل رہے ہیں اور ہر قدم پہلے سے زیادہ تیز اور ہر صبح پہلے سے زیادہ شاندار اور ہر طلوع آفتاب احمدی قوم کو پہلے دن کے طلوع کے وقت ان پر جو نظر اس کی پڑی تھی اس سے زیادہ طاقتور اور اس سے زیادہ باعزت اور اس سے زیادہ بارعب اور اس سے زیادہ پیار کرنے والے دیکھتا ہے۔خدا کرے کہ ہر سورج پہلے سے زیادہ طاقتور اور زیادہ معزز اور اللہ کی نگاہ میں زیادہ کامیابی کے قریب احمدیت کو دیکھتا چلا جائے یہاں تک کہ تمام دنیا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور قرآن کریم کی وہ پیشگوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ الہام پورا ہو کہ اقوام عالم ایک برادری بن جائیں گی اور ان تمام کا ایک ہی مذہب ہو گا اسلام اور ایک ہی کتاب قرآن اور ایک ہی پیشوا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہو نگے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔( از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢