خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 286 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 286

خطبات ناصر جلد سوم ۲۸۶ خطبه جمعه ۲۱ راگست ۱۹۷۰ء دعاؤں اور روحانی فیوض سے پہلوں اور پچھلوں سبھی نے حصہ پایا۔آپ کی یہ رحمت ، رحمتِ عام تھی لیکن آپ کی اس رحمت نے دنیا کو ایک خاص ہی نہیں اخص جلوہ بھی دکھایا۔آپ کے فیوض کے نتیجہ اور الہی بشارتوں کے ماتحت آپ کی امت میں سے لاکھوں کروڑوں اولیاء اللہ پیدا ہوئے جو اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے تھے مگر ان لاکھوں کروڑوں اولیاء اللہ میں سے آپ نے صرف ایک کا انتخاب کیا اور امت کو یہ تاکید فرمائی کہ جب ہمارا وہ مہدی مبعوث ہو تو میرا اسے سلام کہنا۔سلام کے پہنچانے میں بہت سی حکمتیں ہیں ایک تو یہ کہ اُمت محمدیہ کو اس طرف متوجہ کیا کہ وہ میرا محبوب ہے تم بھی اسے محبوب رکھنا دوسرے اس میں یہ حکمت تھی کہ اللہ تعالیٰ اُمت محمدیہ کو یا یوں کہنا چاہیے کہ امت محمدیہ کے اس حصہ کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت دنیا میں موجود ہوگا اس طرف متوجہ کیا کہ مہدی معہود اور اس کی جماعت میری سلامتی کی دعاؤں کے حصار کے اندر ہونگے اور میری دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرنے والا اور ان کو امان دینے والا اور ان کے لئے سلامتی کے سامان پیدا کرنے والا ہے۔اگر تم (اُمت کے دوسرے افراد ) بھی اللہ کی حفاظت اور امان میں آنا چاہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہو گا کہ تم ہند کے اس قلعہ یعنی جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی دعاؤں کا حصار ہے اس کے اندر داخل ہو جا نا تم اللہ کی حفاظت اور امان میں رہو گے۔ہم جو جماعت احمدیہ میں شامل ہیں یا جو ہمارے پہلے بزرگ گزرے ہیں یا آنے والی نسلیں ان تمام کا جو ایمان کے اوپر پختگی سے قائم ہیں یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ عظیم روحانی فرزند ہیں جس پر آپ نے اپنا تا کیدی سلام بھجوایا تھا۔حضرت مسیح اور مہدی معہود علیہ السلام نے جب دنیا کو اس طرف دعوت دی کہ خدا کے وعدہ کے مطابق ان تمام سلامتیوں کو سمیٹو جن کی بشارت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی میں تمہاری طرف اس لئے مبعوث ہوا ہوں کہ تمہارے لئے پناہ اور سلامتی کا انتظام کروں۔غرض اللہ تعالیٰ کے یہ وعدے ہیں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقبول دعاؤں کی یہ بشارتیں ہیں کہ وہ سلامتی کا شہزادہ ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب یہ الہام ہوا تو