خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 242 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 242

خطبات ناصر جلد سوم ۲۴۲ خطبہ جمعہ ۱۷؍ جولائی ۱۹۷۰ء کو علم اور شرافت اور اخلاق کے مظاہرے میں آگے نہ نکلنے دوں اس قسم کی مسابقت اور بڑے صحتمند مقابلے کی روح پیدا ہوگی اور غریب کا بچہ کہے گا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مال دیا ہے تو کیا ہوا مجھے اللہ تعالیٰ نے جو دوسری قوتیں اور استعدادیں دی ہیں ان میں میں اس سے آگے نکلوں گا۔پس ایسے ماحول میں ہر فرد خوش ہوتا ہے اس لئے اس قسم کے بچے جامعہ احمدیہ میں آنے چاہئیں اور بڑی کثرت سے آنے چاہئیں کیونکہ ہر روز جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ہماری ضرورت پہلے دن سے بڑھی ہوئی پاتا ہے لیکن سورج کی آنکھ تو ہماری ضرورت میں وسعتوں کا مشاہدہ کرے اور ہماری آنکھ جو ہے وہ بند ر ہے اور نا بینا بن جائے تو یہ تو کوئی خیر اور خوبی کی بات نہیں ہے۔ہماری ضرورتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل بڑی وسعت اور شدت کے ساتھ موسلا دھار بارش کی طرح ہم پر نازل ہو رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے جو یہ عظیم اور کثیر انعامات ہم پر ذمہ داریاں عاید کرتے ہیں ان ذمہ داریوں کو نباہنے کی ہمیں ہوش بھی ہونی چاہیے اور ہمارا ارادہ بھی ہونا چاہیے اور ہماری مخلص نیت بھی ہونی چاہیے اور ایثار کا جذ بہ بھی ہونا چاہیے یعنی جو ابتدائی چیزیں ہونی چائیں وہ ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئیں پھر ان کے نتائج جو ہیں وہ نکلنے چاہئیں تب جا کر ہم اس کام میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو ہمارے سپر د کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس طرح اسلام کی نشأة اولیٰ میں تمام دنیا پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو غلبہ عطا فر مایا تھا اپنی جلالی صفات کے اظہار کے ساتھ اسی طرح آج کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی جلالی صفات ہمارے وجود میں کچھ اس طرح چمکیں کہ دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی ہوں اور تمام دنیا کی اقوام کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گردا کٹھی کر دینے والی ہوں۔یہ کام ہے ہمارا اور اس سے کم پر نہ ہم اپنے آپ سے خوش رہ سکتے ہیں نہ اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی کی توفیق سے انسان اس کی رضا کو حاصل کرتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا فرمائے ایسے اعمال کے بجالانے کی کہ وہ ہم سے راضی اور خوش ہو جائے اور وہ وعدے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ غلبہ اسلام کے ہم سے کئے ہیں وہ ہماری زندگیوں میں پورے ہونے لگیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )