خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 9 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 9

خطبات ناصر جلد سوم ۹ خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۰ء آپ کو بتا دیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے بعض ایسے سامان پیدا کرے گا جن کو ہم اس وقت سونگھ تو رہے ہیں لیکن پہچان نہیں رہے۔نیا سال آ گیا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔66 وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السَّنِينَ وَالْحِسَابَ “ (یونس : ٦ ) بہت سا مضمون یہاں بیان ہوا ہے لیکن ایک یہ ہے مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ، (یونس: ۶) کہ تمام کارخانہ ، عالم وقت کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔عَدَدَ السّنِينَ وَالْحِسَابَ ہے نا کہ یہ کائنات یہ دنیا یہ عالمین جو وقت کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتوں کا یہ جلوہ دکھایا ہے۔مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ - میں نے بتایا ہے یہ مضمون بڑا وسیع ہے میں اس میں سے ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے رہا ہوں کہ انسان کی بدلی ہوئی حالت کے مطابق اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ سلوک ہوتا ہے۔حق کے معنے ہی یہ ہوتے ہیں یعنی موافقت کے۔انسان جب ایک سال ترقی کرتا ہوا سال کو ختم کرتا ہے تو نئے سال میں داخل ہونے والا زید وہ زید نہیں ہوتا جو پچھلے سال میں داخل ہوا تھا بدل چکا ہوتا ہے اپنی تربیت میں اپنے اخلاص میں اپنی قربانیوں کے نتیجہ میں وہ ایک اور ہی انسان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا کہ اگر تم اور نیک انسان بنو گے اور زیادہ اخلاص رکھنے والے انسان بنو گے اور زیادہ مجھ سے محبت رکھنے والے انسان بنو گے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور زیادہ فدائی بنو گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اور زیادہ پیار کرنے والے بنو گے تو میں الا بِالْحَقِّ یعنی میں ایک نئی شان کے ساتھ تم پر جلوہ گر ہوں گا اور تمہاری بدلی ہوئی نیک حالت کے مطابق بدلے ہوئے سامان پہلے سے بہتر محبت کا اظہار میں تم سے کرنے والا ہوں گا ایک نئے دور میں تم داخل ہو گے وہ دور تمہارے لئے بہتر ہو گا خدا کرے کہ جس طرح پچھلے سال ہم نے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا نظارہ دیکھا کہ فساد کے ایام میں ڈرتے ہوئے دلوں کے ساتھ ہم پچھلے سال ہی داخل ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہم پر نازل ہو رہی تھی جب تیاری کر رہے تھے جلسہ کے دنوں میں سالِ رواں میں داخل ہونے کی۔