خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 188 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 188

خطبات ناصر جلد سوم ۱۸۸ خطبہ جمعہ ۳/ جولائی ۱۹۷۰ء میں یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ (اگر میں بہت ہی محتاط اندازہ لگاؤں تو یہ ہو گا کہ ) ان میں ۹۵ فیصد لوگ ساٹھ سال سے بڑی عمر کے تھے اور بمشکل ۵ فیصد لوگ ساٹھ سال سے کم عمر کے تھے۔اس طرح نو جوانوں کی گویا تین نسلیں سمجھنی چاہئیں یعنی اگر ہر ایک نسل ۲۰ سال کی ہو تو پچھلی تین نسلیں ایسی ہیں جنہیں عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔پھر یہ بھی دیکھیں کہ انگلستان ایک عیسائی مملکت کہلاتی ہے مگر عجیب عیسائی مملکت ہے کہ وہاں کی ملکہ کو Sodomy ( سوڈومی ) ہل پر مجبوراً دستخط کرنے پڑے۔۶۷ء میں ایک دفعہ ایک پادری نے تھوڑی سی شوخی دکھائی تھی اگر چہ وہ بڑے ادب سے بات کرتا تھا لیکن مجھے اس کی باتوں میں ہلکی سی شوخی کی بُو آئی۔اس کا جواب میں نے یوں دیا کہ مجھے تم لوگوں پر رحم آتا ہے۔اس کے سوال اور میرے جواب میں بظاہر کوئی تعلق نہیں تھا لیکن میں تو اسے جھنجھوڑ نا چاہتا تھا۔وہ حیران ہو کر میری طرف دیکھنے لگ گیا کہ مجھے اُن پر کیوں رحم آتا ہے؟ میں نے اسے کہا کہ مجھے تم پر اس لئے رحم آتا ہے کہ جسے تم نے "Defender of Faith" (ڈیفنڈر آف فیتھ ) قرار دے رکھا ہے (عیسائیت نے انگلستان کے بادشاہ یا ملکہ کو محافظ عیسائیت کا لقب دے رکھا ہے ) وہ مجبور ہوئی۔Sodomy ( سوڈومی) پل پر دستخط کرنے کے لئے۔اس سے زیادہ تمہاری قابلِ رحم حالت اور کیا ہوسکتی ہے؟ بہر حال یہ عیسائی ممالک تو کہلاتے ہیں مگر ان میں عیسائیت نہیں ہے کسی وقت تھی مگر اب انہیں پتہ ہی نہیں کہ عیسائیت کسے کہتے ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بہت سے پادری ہیں یہ اور بعض دوسرے لوگ عیسائیت پر دیانتداری سے ایمان رکھتے ہوں گے ہم بدظنی نہیں کرتے اور کسی کو تثلیث جیسے نامعقول عقیدے پر دیانتداری سے ایمان نہیں۔ٹھیک ہے ہزاروں ہوں گے اور کروڑوں کی آبادیوں میں شاید لاکھوں بھی ہوں جو دیانتداری سے سمجھتے ہوں کہ تثلیث اور کفارہ کا مسئلہ صحیح ہے لیکن بڑی بھاری اکثریت ایسی ہے جنہیں عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں صرف نام کے عیسائی ہیں اور بس کبھی گر جا چلے گئے کبھی نہ گئے۔مذہب کی جو غرض ہے وہ بالکل مفقود ہے۔اس وقت جہاں عیسائیت کا کچھ Hold ( ہولڈ) مجھے نظر آتا ہے ( ہوسکتا ہے میرا اندازہ غلط ہو ) لیکن جہاں تک میں نے سوچا ہے مجھے اس زمین پر عیسائیت کی تین Pockets (پاکٹس )