خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 8 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 8

خطبات ناصر جلد سوم Λ خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۰ء نہ اپنے کھانے کی ، نہ اپنے آرام کی ، نہ اپنے لباس کی ہر وقت کام میں لگے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا اتنابڑا فضل اور رحم ہے کہ دل کے اندر اس نے خدمت کا یہ جذبہ پیدا کیا ہے اور توفیق دی ہے اپنی اس جماعت کے بالکل نو عمر افراد کو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس طرح خدمت کریں اب بھی یہی ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں ہم اُن کی عمر کے لحاظ سے ان کو یہ کام دے دیتے ہیں کہ جاؤ تنوروں سے روٹیاں اُٹھاؤ اور جہاں ہم نے اکٹھی کرنی ہیں یا جہاں سے تقسیم کرنی ہیں وہاں لے جاؤ اس میں بڑی عمر کے آدمیوں کی ضرورت نہیں چنانچہ یہ چھوٹے چھوٹے بچے بھمیری کی طرح چکر لگا رہے ہوتے ہیں نہ دن کو دن سمجھتے ہیں نہ رات کو رات اور کام میں لگے ہوئے ہوتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہماری جماعت کی کوئی خوبی یا کسی فرد کی خوبی نہیں ہے یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس کی رحمت ہے جو جلسہ کے ایام میں مختلف شکلوں میں نازل ہوتی ہے کہ دلوں کے اندر ایک سکون ایک اطمینان ایک خوشی ایک احساس پیدا ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں اور اپنے فضلوں سے ہمیں نواز رہا ہے اور آسمان سے برکتیں نازل ہورہی ہیں یہ میرا یا آپ کا کام نہیں یہ تو اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے اور وہ کرتا ہے اور بڑے فضل کرتا ہے زبانیں کھولتا ہے دماغ روشن کرتا ہے کانوں کی کھڑکیوں کو فراخ کرتا ہے دلوں کے راستوں کو صاف کرتا ہے پھر دلوں پراثر ہوتا ہے یہ ساری چیزیں ہوتی ہیں غرض اللہ تعالیٰ کے فرشتے کام کر رہے ہوتے ہیں اور جب اتنا بڑا کارخانہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کا ہمارے لئے کام کر رہا ہو اور ہمیں بھی گھسیٹ کر اپنے ساتھ کام پر لگالے تو اس کے بعد ہمارے دل اس کی حمد سے معمور کیوں نہ ہوں گے اور اس کے بعد ہمارے دل میں اس کے شکر کے جذبات سمندر کی موجوں کی طرح ٹھاٹھیں کیوں نہ ماریں گے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ پڑھیں بہت الْحَمدُ لِلهِ پڑھیں کہ حمد اور شکر کے نتیجہ میں انسان بہتر اور بڑے فضل کا وارث بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ حمد کی بھی توفیق دے، دعا کی بھی توفیق دے اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ ہمارا ہر قدم نہ صرف یہ کہ پہلے سالوں سے آگے بڑھنے والا ہو بلکہ دو پیروں کا فاصلہ بھی زیادہ لمبا ہو یعنی صرف پہلے سال کی نسبت سے اللہ کے فضلوں میں زیادتی نہ ہو بلکہ دگنی تگنی چوگنی زیادتی کے ساتھ ہر سال آئے۔یہ سال جس میں ہم داخل ہو رہے ہیں، ہے بڑا اہم یہ میں