خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 3 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 3

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۲؍ جنوری ۱۹۷۰ء بولنے کی بڑی ذمہ واری ہوتی ہے بعض لوگ تو یوں ہی بولتے رہتے ہیں مجھے تعجب آیا کرتا ہے کہ یہ کیسے بڑی جرات کے ساتھ بولتے چلے جاتے ہیں میں نے تو اپنے نفس میں یہ محسوس کیا ہے کہ بولنے سے پہلے بے شمار استغفار کرنی پڑتی ہے دعائیں کرنی پڑتی ہیں۔خیر امام کا مقام اور ہے لیکن یہ درست ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر انسان کی زبان پر پابندی بھی عائد کی ہے۔غرض دعاؤں اور استغفار اور توبہ کے بعد پھر میں خطبہ جمعہ دیتا ہوں یا اور کوئی تقریر کرتا ہوں یا کوئی بات کرتا ہوں اس کے بغیر تو میں بات نہیں کر سکتا یعنی میرے اندر یہ جرات نہیں ہے کہ میں استغفار کئے بغیر اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے لئے بے حد دعاؤں کے بغیر کوئی بات منہ سے نکالوں اور اللہ تعالیٰ بڑی مدد کرتا ہے بڑا پیار کرنے والا ہے بعض دفعہ مثلاً بعد میں بھی کسی کے تسلی نہیں ہوتی یا کوئی معترض اعتراض سنانا شروع کرتا ہے طبیعت میں ایک حجاب پیدا ہوتا ہے بہر حال میں ایک انسان ہوں اور بشری کمزوری میرے ساتھ لگی ہوئی ہے کوئی غلطی نہ ہوگئی ہو۔ایک دفعہ میں نے ایک مضمون بیان کیا اور جب قریب تھا کہ میں اُسے بھیج دیتا میں نے سنا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس میں یہ خامی ہے یہ کمزوری ہے چنانچہ میں دعاؤں میں لگ گیا اور اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ یہ مضمون بالکل ٹھیک ہے اور اس کو شائع کرو چنا نچہ پھر میں نے اسے شائع کرنے کے لئے بھی بھیج دیا پس اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ایک ایسا مضمون جس میں بڑی وسعت تھی وہ خود ہی سکھا دیا اور چونکہ وہ بالائے وقت ہستی ہے عام لوگ تو بعض دفعہ یہ فقرہ نہیں سمجھ سکتے کہ اللہ تعالیٰ زمان و مکان سے بالا ہے۔یہ وقت اور مکان جو ہیں یہ انسان کا احساس ہے یہ اللہ تعالیٰ کی ذات جو ہے اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں وہ ان چیزوں سے بالا ہے اس کے قدرت کے جلووں میں بعض دفعہ یہ چیز کہ وہ مکان اور وقت سے بالا ہے بڑی نمایاں ہوتی ہے۔اتنا بڑا مضمون جس کے تیس جزو تھے جن میں سے میں نے اس وقت صرف اٹھارہ dictate ( یعنی لکھوا ) دیئے تھے یعنی اس خیال سے کہ سنبھالے جائیں میں نے سمجھا کہ یہ مضمون لمبا ہو جانے کی وجہ سے شاید میں تمام مضمون بیان نہیں کر سکوں گا چنانچہ ان میں سے صرف تین بیان کر سکا اور سکھانے والے معلم یعنی اللہ تعالیٰ رب العالمین نے یہ سارا مضمون سکھانے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لیا۔وقت سے بالا قدرت کا جلوہ دماغ کے اوپر آتا