خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 105 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 105

خطبات ناصر جلد سوم ۱۰۵ خطبہ جمعہ ۸ مئی ۱۹۷۰ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد اللہ تعالیٰ کی صفات کے عرفان کا حصول ہے خطبه جمعه فرموده ۸ رمئی ۱۹۷۰ء بمقام سیرالیون (خلاصه) حضور کا خطبہ ایک بج کر ۳۷ منٹ پر شروع ہوا۔خطبے کا ترجمہ امام عبداللہ نے کری اول Creol یعنی Broken English میں اور الحاج ہونگے نے ٹمنی زبان میں کیا۔کری اول زبان امریکہ اور برازیل سے واپس آنے والے ان آزاد شدہ غلاموں کے ذریعہ آئی ہے جو غلامی کے خاتمے پر افریقہ کے مختلف ممالک میں واپس آکر آباد ہوئے ان لوگوں کی اکثریت عیسائی ہے اور یہ لوگ افریقہ کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں۔شمنی یہاں کا مشہور مقامی قبیلہ ہے جس کی اکثریت مسلمان ہے۔حضور کے انگریزی زبان میں ارشا د فرمودہ خطبے کا ملخص درج کرتا ہوں۔حضور نے فرمایا:۔میرے عزیز بھائیو اور بہنو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوا ہوں میں خوش ہوں کیونکہ میں آپ میں سے ہرایک کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نشان سمجھتا ہوں آپ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ