خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 501
خطبات ناصر جلد سوم ۵۰۱ خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۱ء فرمائی:۔اللہ تعالیٰ کی رحمت جذب کرنے کے لئے اسی کی عطا میں سے اُس کے حضور پیش کرو خطبه جمعه فرموده ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَبَ اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً يرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ - (فاطر:۳۰) اور پھر فرمایا :۔یہاں مسجد میں آنے کے بعد دل کی دھڑکن شروع ہوگئی ہے اور ضعف بھی ہو گیا ہے۔مختصراً کچھ کہ دیتا ہوں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے مہینے میں اتنی سخاوت کرتے تھے کہ جیسے تیز ہوائیں چل رہی ہوں پس اس سنت کی اتباع کی طرف بھی ہمیں متوجہ رہنا چاہیے۔قرآن کریم نے ہمیں مخفی اور ظاہری صدقات کے متعلق حکماً فرمایا ہے۔ظاہری اس لئے کہ ایک تو اس سے لوگوں کو ترغیب ہوتی ہے اور دوسرے منافقوں کا بھانڈا پھوڑتا ہے اور مخفی اس لئے کہ انسان کا جو حقیقی تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے، وہ پسند نہیں کرتا کہ دوسروں پر وہ ظاہر ہو۔دنیا کی تجارتیں کبھی فائدہ بھی دیتی ہیں اور کبھی نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ہم نے بڑے بڑے سیٹھ دیوالیہ