خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 459
خطبات ناصر جلد سوم ۴۵۹ خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۷۱ء یہ عزم کر لینا چاہیے کہ ہم نے بقایوں کو ادا کرنا اور سالِ رواں کا بجٹ پورا کرنا ہے ( خطبه جمعه فرموده ۸ / جنوری ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَ أَنَّ اللَّهَ عِنْدَةٌ أَجْرٌ عَظِيمٌ - (الانفال: ۲۹) اور پھر فرمایا۔گذشتہ جمعہ کے روز سے ہی مجھے انفلوئنزا کے آثار شروع ہو گئے تھے بعد میں یہ شدت اختیار کر گیا تین دن تک تو ناک اور آنکھوں سے ہر وقت ہی پانی بہتا رہا اور اس سے بہت ہی تکلیف رہی اب بھی گو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے آرام ہے لیکن بیماری اور بیماری کی وجہ سے ضعف کے کچھ آثار باقی ہیں۔میں احباب جماعت کو ایک ضروری امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا تھا اس لئے یہاں آ گیا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جس حد تک مجھے توفیق دی اپنی ذمہ داری کو نباہوں گا۔سورہ انفال کی اس آیت میں اللہ تعالیٰ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے مال و دولت کی نعمت بھی ہے اور بچے بچیوں کی نعمت بھی ہے۔یہ