خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 396 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 396

خطبات ناصر جلد سوم ۳۹۶ خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۷۰ء فرماتا ہے میں یہ کر کے چھوڑوں گا اور ہمیں فرمایا کہ تمہارے سر پر میں سہرا باندھنا چاہتا ہوں اس واسطے میرے کہنے کے مطابق تم قربانیاں دو۔غلبہ اسلام کا جو نتیجہ نکلے گا وہ تمہاری قربانیوں کے مقابلے میں بہت عظیم ہو گا اس کی آپس میں کوئی نسبت ہی نہیں ہوگی لیکن چونکہ میں تم سے پیار کا ایک مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں ، اپنی محبت کا تمہیں ایک جلوہ دکھانا چاہتا ہوں اس لئے کامیابی تو میری قدرت کا ملہ سے ہوگی لیکن میں اپنے ہاتھ سے تمہارے سروں پر سہرا باندھ دوں گا۔پس دوست دعا کریں اعمالِ صالحہ سے عاجزانہ مجاہدہ کریں کہ واقعہ میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہمارے دلوں کو اور ہماری روح کو اس طرح پاک اور مطہر کر دے کہ وہ اپنے پیارے ہاتھوں سے غلبہ اسلام کا یہ سہرا ہمارے ہی سروں پر باندھے۔(آمین) (روز نامه الفضل ربوه۲۰ دسمبر ۱۹۷۰ء صفحه ۲ تا ۷ ) 谢谢谢