خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 252 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 252

خطبات ناصر جلد سوم ۲۵۲ خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ء کر گذرتا ہے ہر چیز پر قادر ہے وہ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری یہ مد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے خلفاء کو حاصل ہوتی رہے گی یہاں پر دو کا ذکر ہے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم اور ان کے خلفاء کا ) ظاہری طور پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔لیکن معنوی طور پر آپ کا خلیفہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس غار میں اور اس سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ساتھی کسی دوسرے مخلص کو نہیں بنایا بلکہ اس کو بنایا جس نے پہلی خلافت کی کرسی کے او پر متمکن ہونا تھا اور اس طرح ہمیں یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اس کے رسول اور اس کے خلیفہ کو پہنچتی ہے اور خلیفہ وقت کو کہا کہ تم جماعت کی طرف نہ دیکھنا کہ اگر تم اکیلے رہ گئے۔جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔خلافتِ راشدہ میں ہر خلیفہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہیں۔ثانی اثنین کیونکہ آپ کے بغیر آپ سے بعد میں ، آپ سے دوری میں ، آپ سے قطع تعلق کر کے خلافت خلافت راشدہ نہیں رہی۔ثانِيَ اثْنَيْنِ میں جہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سوال ہے خلافت راشدہ میں آپ ساتھ ہیں اور جو دوسرے ہیں وہ معنوی لحاظ سے آپ کے ساتھ ہیں۔اسی واسطے قرآن کریم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نہیں کہا نام نہیں لیا۔بلکہ کہا ایک ساتھی کے ساتھ۔دو میں دوسرا تھا۔ظاہری جسم کے لحاظ سے وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور مقام کے لحاظ سے پہلے خلیفہ تھے اُمتِ مسلمہ کے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم مدد کرو یا نہ کرو۔میری مدد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلیفہ کے ساتھ رہے گی اور اگر تم مدد نہیں کرو گے تو آسمان سے ایسی فوجیں اُتریں گی جو کمزوری ایمان کے نتیجہ میں تمہیں نظر نہیں آئیں گی اور وہ مدد کر رہی ہوں گی۔جب ایسی فوجیں بہت سے موقعوں پر اتریں تو جن کے ایمان مضبوط تھے ان کو نظر آرہی تھیں وہ فوجیں ، بڑی کثرت سے صحابہ نے ان فوجوں کے متعلق باتیں کیں کہ ہم نے یوں دیکھا ہم نے یوں دیکھا۔ڈرانے کے لئے استثنائی طور پر کافروں کو بھی بعض چیزیں اللہ تعالیٰ نے دکھا دیں۔لیکن مومنوں کے دلوں کو مضبوط کرنے اور ان کو اور بھی ہشاش بشاش کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو وہ نظارے دکھائے۔ایمان کی پختگی کے نتیجہ میں لیکن جو کمزور ایمان والا یا منافق ہے اور وہ جس کے دل کے