خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 151 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 151

خطبات ناصر جلد سوم ۱۵۱ خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۷۰ء مغربی افریقہ میں کام کرنے والے ہمارے اکثر مبشرین کو مقام نعیم حاصل ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ / جون ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی یہ آیات پڑھیں :۔إنَّ الْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ - عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ۔تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ط النَّعِيمِ - يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَخْتُومٍ - خِتُمُهُ مِسْكَ وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ - وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيهِ - عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ۔(المطففين: ۲۳ تا ۲۹) اور پھر فرمایا:۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ جو نیکیوں میں آگے بڑھ جاتے اور سبقت لے جاتے ہیں انہیں مقام نعیم میں رکھا جاتا ہے ان کا مقام وہ مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر وقت نعمتوں کا نزول ان پر ہوتارہتا ہے اور اس مقام نعیم کی وجہ سے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے وہ وافر حصہ پاتے ہیں ان کے چہروں پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی شادابی دنیا دیکھتی ہے محبت الہی میں ہر وقت وہ مست رہتے ہیں اور یہ محبتِ الہی ان کے رگ وریشہ میں کچھ اس طرح سرایت کر جاتی ہے کہ ان کے وجود مشک کی طرح مہک اٹھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو لوگ بھی ان کے وجود سے سونگھتے ہیں فرمایا کہ یہ وہ مقام ہے کہ ایک خواہش کرنے والے، ایک آرزو