خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 123
خطبات ناصر جلد سوم ۱۲۳ خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء ہے۔غرض ان میں بدبو نہیں ہے وہ اتنے صاف لوگ ہیں اور صفائی کے اتنے شوقین ہیں کہ ان چھ ملکوں میں سے کسی جگہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے پانی نظر آیا ہو اور وہاں افریقن کپڑے نہ دھور ہے ہوں میں نے بڑا غور کیا جہاں کہیں بھی مجھے پانی نظر آیا میں نے اس پر افریقنیوں کو کپڑے دھوتے ہوئے پایا وہ دن میں تین دفعہ نہاتے ہیں یہاں بھی اگر میں پوچھوں ( لیکن میں پوچھوں گا نہیں ) تو شاید صرف سینکڑوں ہی ایسے نکلیں جو دن میں دو دفعہ نہاتے ہوں گے مگر وہ دن میں تین دفعہ نہاتے ہیں اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ جو دن میں پانچ دفعہ کپڑے بدلتے ہیں۔وہ جبوں کے بڑے شوقین ہیں ( مجھے بھی انہوں نے پیار سے ان جیبوں کے تحفے دیئے ہیں ) بس دن میں کئی بار جیتے بدلتے رہتے ہیں اور ان جیبوں کے ساتھ ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں پہچاننا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔پس بہت صاف ملک ہیں لوگ بڑے صاف رہتے ہیں دل سے دعا نکلتی تھی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ان قوموں کو ظاہری صفائی کی توفیق عطا کی ہے اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے کہ ان کی باطنی صفائی کے بھی سامان ہو جا ئیں یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم نے جا کر ان کی باطنی صفائی کے انتظام کرنے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی باطنی صفائی کے جمعدار ہمیں بنایا ہے ہمارے سوا دوسرا کوئی باطنی صفائی کر ہی نہیں سکتا جب اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے آپ کو چنا ہے اور سوائے آپ کے کسی کو نہیں چنا پھر یہ تو بڑی ناشکری ہوگی کہ ہم اپنے کام سے گھبرائیں۔میں نے ان کو وہاں یہ بھی کہا کہ میں یہاں آیا ہوں اور تم خوش ہو خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں تھی میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔میری نظرمیں شرم سے جھک جاتی تھیں اور مجھ میں خدا تعالیٰ کی حمد کی طاقت نہیں ہے وہ مصافحہ کرتے تھے اور خاموشی سے چہرہ دیکھنے لگ جاتے تھے پیچھے سے دوسرا آدمی شہو کا دیتا تھا کہ چل آگے لیکن یہ نہیں کہ کوئی بات کرنی ہے اس لئے ٹھہر گئے ہیں بس چہرہ دیکھے جارہے ہیں کئی ایک سے میں نے پوچھا بھی کیا سیری نہیں ہوتی دیکھتے چلے جاتے ہو اور اتنا پیار دیکھا کہ بیان نہیں کر سکتا وہ احمدیت سے پیار ہے ، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پیار ہے، وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار ہے ، وہ اللہ تعالیٰ سے پیار ہے کہ ان کے ذریعہ سے (اصل تو توحید کا قیام ہے) خدا تعالیٰ کے پیار کو دنیا میں قائم کیا گیا ہے وہی ایک واحد و یگانہ