خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 113
خطبات ناصر جلد سوم ۱۱۳ خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء میں اسلام کا محبت واخوت اور مساوات کا پیغام لے کر مغربی افریقہ روانہ ہوا خطبه جمعه فرموده ۱۲ جون ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ ۱/۴ پریل کو میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کا محبت اور پیار، اخوت اور مساوات کا پیغام لے کر مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ پر روانہ ہوا تھا اور چند ہفتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا منادی بن کر آپ میں پھر واپس آیا ہوں میں نے وہاں جو کچھ دیکھا، محسوس کیا اور مشاہدہ کیا الفاظ میں اس کا بیان ممکن ہی نہیں کچھ جھلکیاں ہیں جو دکھا دی گئیں کچھ جھلکیاں ہیں جو دکھاؤں گا وہ حالات دیکھنے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتے تھے بیان کرنا قریباً ناممکن ہے۔میں نے ان سب اقوام کو جن میں میں نے دورہ کیا نیز ان کے ذریعہ افریقہ کی دوسری اقوام کو اسلام نے پیار کا جو پیغام بنی نوع انسان کو دیا ہے وہ سنا یا محبت و اخوت، ہمدردی و غم خواری کی ان سے باتیں کیں اور مساوات کی آواز کو ان کے درمیان بلند کیا صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود عمل سے انہیں بتایا کہ ہم میں اور آپ میں کسی انسان اور دوسرے انسان میں بحیثیت بشر کوئی فرق نہیں ہے ہزاروں بچوں کو پیار کیا ہزاروں بڑوں سے معانقہ کیا اور پتہ نہیں کتنوں سے مصافحے کئے ، وقت پر