خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 112
خطبات ناصر جلد سوم ۱۱۲ خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء کی وجہ سے کھچے چلے جارہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اب نہ کوئی مجھی ہے، نہ عربی۔سب یکساں ہیں۔آئیے ہم ان تمام قوموں کے دل جیت لیں۔اگر ہم کوشش بھی کریں اور دعا بھی کرتے رہیں تو انشاء اللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔وہ لوگ اسلام کے اُس نور کو قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں جس کو حضرت امام المہدی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں لائے۔فرما یا:۔میں نے کچھ منصوبے تیار کئے ہیں۔جن کے ماتحت افریقہ میں درجنوں نئے سکول اور ہیلتھ سنٹر وغیرہ کھولے جائیں گے ایک لاکھ پونڈ کی ایک سکیم اور ہے۔اگر چہ یہاں (یورپ) کے لحاظ سے یہ رقم کچھ بھی نہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین اور بھروسا ہے کہ وہ ضرور میری مددفرمائے گا اگر ہم مالی قربانی دیں اور رضا کارانہ طور پر خدمت بھی کریں اور ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہیں تو شاید جلد ہی بلکہ ممکن ہے کہ دس سال کے اندر اندر ہی وہاں کی غالب اکثریت کے دل جیت لیں۔وہ اس انعام کے مستحق ہیں اور یہ ذمہ داری ہماری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری ذمہ داریاں پہچاننے کی توفیق دے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۲ ستمبر ۱۹۷۰ صفحه ۴و۵)