خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 960 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 960

خطبات ناصر جلد دوم ۹۶۰ خطبہ جمعہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء اور خدام الاحمدیہ میں شامل ہوئے ان کی صحیح تربیت ضروری ہے۔میں کئی بار آپ کو اس طرف توجہ دلا چکا ہوں اور اس تربیت ہی کے لئے مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ جماعت احمدیہ کا ایک نہایت ضروری حصہ اور ہماری مرکزی تنظیم کے ماتحت ایک نہایت ہی اہم اور نسبتا مختصر تنظیم ہے گو اس کا تعلق عمر کے لحاظ سے جماعت کے ایک حصہ سے ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو اس کی اہمیت سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ پورا تعاون کرنا چاہیے اور ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ گو ہر جماعت کے نو جوان سارے تو اجتماع میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن ان کا ایک ایک نمائندہ اس اجتماع میں ضرور پہنچے اس کے لئے آج میں ایک کمیٹی بنا دیتا ہوں یہ کمیٹی تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ اور ہمارے مربی صاحبان اور معلم صاحبان کی ہوگی اور مستقل طور پر ہوگی۔لجنہ کے نمائندے جہاں تک ان کا تعلق ہے خدام الاحمدیہ کے نمائندے جہاں تک ان کا تعلق ہے اور انصار اللہ کے نمائندے جہاں تک ان کا تعلق ہے اپنے اپنے دائرہ کے متعلق لائحہ عمل تجویز کرنے کے لئے اس کے ممبر ہوں گے اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ ہم کم سے کم معیار پر ضرور پہنچ جائیں یعنی تمام جماعتوں کے نمائندے لجنہ اماء اللہ ، ناصرات الاحمدیہ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعوں میں ضرور شامل ہوں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں صرف اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے جواب تک ہوتی نہیں رہی اور جو جماعتی نظام ہے وہ میرے سامنے ذمہ دار ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاء اللہ میں نگرانی کروں گا کہ ان جماعتوں میں ہر جماعت کی نمائندگی ضرور ہو یعنی جماعت میں جو افراد خدام الاحمدیہ کی عمر کے ہیں وہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہوں اور اس طرح اپنی جماعت کی نمائندگی کریں جو افراد انصار اللہ کی عمر کے ہیں ان کی نمائندگی انصار اللہ کے اجتماع میں ہونی چاہیے۔اسی طرح ہر جماعت کی مستورات اور ناصرات الاحمدیہ کی نمائندگی لجنہ اماء اللہ کے اجتماع میں ہونی چاہیے۔چاہے اگر چھوٹی جماعت ہے ایک نمائندہ ہی وہاں سے آجائے لیکن ہر جماعت کا کوئی نہ کوئی نمائندہ ان اجتماعوں میں شامل ضرور ہو کیونکہ جو نمائندے ان اجتماعوں میں شامل ہوں گے وہ ایک نئی روح اور ایک نئی زندگی لے کر واپس جائیں گے۔