خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 940 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 940

خطبات ناصر جلد دوم ۹۴۰ خطبہ جمعہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۶۹ء غالب کر دیں۔اسی جد و جہد اور اسی کوشش میں ہم نے اپنی ان خدا داد طاقتوں اور قوتوں، اپنی تدبیر اور اپنی ان مخلصانہ دعاؤں سے جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہیں کام لینا ہے کسی غیر نے ہماری مدد نہیں کرنی کسی غیر نے ہم سے تعاون نہیں کرنا اور ہمارے کام کو کامیاب کرنے کے لئے کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دینا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اسی لئے فرمایا کہ وہ لوگ جو اسلام کے منکر ہیں مشرکین میں سے ہوں یا اہل کتاب میں سے۔وہ ہر گز اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بشارتیں اُمت مسلمہ کو دی ہیں ان بشارتوں کی اُمت مسلمہ وارث ہو۔یہاں محض ”خیر“ کا لفظ نہیں کہا گیا بلکہ اس خیر کا ذکر کیا گیا ہے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ویسے تو ہر خیر ہی آسمان سے نازل ہوتی ہے لیکن بعض بھلائیاں بعض بہتریاں اور بعض کا میابیاں آسمان سے نازل بھی ہوتی ہیں اور ان کے نزول کی بشارت بھی دی جاتی ہے اور اسی طرف اس آیت میں اشارہ ہے جو میں نے تلاوت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کے غلبہ کے متعلق بڑی عظیم بشارتیں دی ہیں۔ان بشارتوں کا تعلق آپ کی نشاۃ اولی سے بھی ہے اور ان کا تعلق آپ کی نشاۃ ثانیہ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے بھی ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ آسمان سے فیصلہ ہوا کہ اس طرح ہم اپنے دین کو دنیا پر غالب کریں گے۔آسمان سے بشارت ملی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کامل اور سچے متبعین دنیا پر غالب آئیں گے اور اسلام کی حکومت ساری دنیا پر ہوگی۔یہ لوگ جن کا تعلق مشرکین اور اہل کتاب سے ہے۔جو اسلام کا انکار کر کے اس کی حقانیت اور صداقت کو تسلیم نہیں کرتے یہ صرف یہ نہیں چاہتے کہ اسلام غالب نہ ہو بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ جو باتیں انہیں اللہ کی طرف منسوب کر کے سنائی جاتی ہیں وہ بھی مسلمانوں کے حق میں پوری نہ ہوں اور ان کو یہ پسند نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور اللہ تعالیٰ کی رحمت نے اسلام کو جو بشارتیں دی ہیں ( وہ آسمان سے نازل ہوئیں اور آسمان سے ان کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا ہونے کا وعدہ ہے ) وہ بشارتیں اُمت مسلمہ کے حق میں ، وہ بشارتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم