خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 235 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 235

خطبات ناصر جلد دوم ۲۳۵ خطبه جمعه ۹ راگست ۱۹۶۸ء ہمیں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تسبیح وتحمید، درود شریف اور دیگر دعاؤں میں صرف کرنا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۹ / اگست ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ حال۔کراچی تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى ، عَلَيْكُمْ وَمَلَكَتْهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا - (الاحزاب : ۴۲ تا ۴۴) حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنی بیماری کی تفصیل بیان کرنے کے بعد فرمایا :۔ایک مضمون میں نے ربوہ میں شروع کیا تھا اور وہ سورۃ احزاب کی اٹھارھویں آیت کی تفسیر ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِكُم مِّنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا - (الاحزاب: ۱۸) اس میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں میں سے ایک گروہ کے متعلق یہ فیصلہ صادر کرتا ہے کہ اس کی رحمت سے وہ محروم کر دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے گروہ کے متعلق وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی رحمت کے دروازے ان کے لئے کھولے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ نے