خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 195
خطبات ناصر جلد دوم ۱۹۵ خطبہ جمعہ ٫۵جولائی ۱۹۶۸ء کوشش ، تدبیر اور دعاؤں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قرآنی انوار حاصل کرنے کی کوشش کرو خطبہ جمعہ فرموده ۵ جولائی ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گزشتہ دنوں تین چار بیماریاں اکٹھی آگئی تھیں جن کے نتیجہ میں کافی کمزوری واقع ہوگئی جو ابھی تک جاری ہے بلکہ اس سفر کی گرمی اور پھر یہاں کی گرمی کے نتیجہ میں کمزوری میں اضافہ ہو گیا ہے اس لئے میں ایک تو احباب سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ میری صحت کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے صحت عطا کرے اور ان ذمہ داریوں کو کماحقہ نبھانے کی توفیق عطا کرے جو اس نے میرے کندھوں پر ڈالی ہیں دوسرے اس وقت میں بڑے ہی اختصار کے ساتھ ان بھائیوں اور بہنوں سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں جو قرآن کریم سیکھنے کے لئے مختلف مقامات سے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اول تو میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نیتوں میں خلوص پیدا کرے اور آپ کی کوششوں کو قبول کرے اور آپ کی دعاؤں کو سن کر زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کے معارف سیکھنے کی آپ کو توفیق عطا کرے اور جب آپ واپس اپنے گھروں کو جائیں تو ان معارف کو زیادہ سے زیادہ اشاعت کی اس کے فضل سے توفیق پائیں۔دوسری بات میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی وضاحت