خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 194
خطبات ناصر جلد دوم ۱۹۴ خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۶۸ء اتنی بڑی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری تمام بشری کمزوریاں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر کے نیچے دبی رہیں اور ان کا ظہور نہ ہو اس فرض کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کے تمام مرد اور تمام خواتین جن کی عمر ۲۵ سال سے اوپر ہے وہ دن میں کم سے کم سو بار جن کی عمر ۲۵ سال اور ۱۵ سال کے درمیان ہے وہ دن میں ۳۳ بار جن کی عمر ۱۵ سے ۷ سال کے درمیان ہے وہ دن میں گیارہ بار اور چھوٹے بچے جن کی عمر سات سال سے کم ہے وہ روزانہ کم از کم تین بار استغفار کیا کریں۔حضور نے فرمایا۔استغفار سے متعلق قرآن مجید میں مختلف دعائیہ آیات ہیں۔نیز استغفار کی ایک دعا یہ بھی ہے۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبِ وَاتُوبُ اِلَيْهِ احباب کو ایسی آیتوں اور اس دعا کا ورد کر کے زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا چاہیے۔حضور نے فرمایا۔کسی شخص کے دل میں یہ خیال آ سکتا ہے کہ استغفار کے لئے یہ تعداد کیوں معین کی گئی ہے یہ خیال کم علمی کی بنا پر ہے اس سے مراد یہی ہے کہ کم از کم اس قدر تعداد میں ضرور استغفار کیا جائے ورنہ زیادہ سے زیادہ کوئی حد بند نہیں۔(روز نامه الفضل ربوہ ۲ جولائی ۱۹۶۸ ء صفحہ ۱)