خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1001 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1001

خطبات ناصر جلد دوم 1++1 خطبه جمعه ۲۸ نومبر ۱۹۶۹ء جلسہ کو بھی ہر طرح خیر و برکت کا موجب بنائے۔یہ جلسہ سالانہ نہ صرف جماعت احمدیہ کے لئے بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے اور ہر مخلوق کے لئے اس معنی میں بابرکت ہو کہ اس میں شامل ہونے والے خیر اور بھلائی اور نیکیوں کی باتیں اس رنگ میں سنیں کہ وہ انہیں یا درکھیں اور پھر انہیں اس طور پر یا درکھیں کہ وہ ان پر عمل کریں اور خدا تعالیٰ کی مخلوق سے خصوصاً بنی نوع انسان سے محسن سلوک کرے۔غرض ایک تو ابھی سے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے آنے والے جلسہ کو ہر لحاظ سے بابرکت اور خیر کا باعث بنائے دوسرے اس جلسہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الهام وَسِعُ مَكَانَكَ کا بھی تعلق ہے اور اس الہام یعنی وَسِعُ مَكَانَكَ میں لفظی معنی کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو حکم دیئے ہیں ایک حکم تو یہ ہے کہ عام طور پر دنیا اپنے خاندان کی ضرورت کے مطابق گھروں کو بناتی ہے مثلاً اگر کسی کا ایک بچہ اور وہ اس عمر کا ہے کہ اسے دوسرے کمرہ میں علیحدہ لٹانا چاہیے تو وہ سوچتا ہے کہ گھر میں دو کمرے تو ہونے چاہئیں تا ماں باپ ایک کمرہ میں ہوں اور بچہ یا بچے دوسرے کمرہ میں ہوں لیکن ایک احمدی کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر مال کی وسعت ہو ( یہ نہیں کہ قرض لے کر ایک کمرہ بنایا جائے ) اگر اللہ تعالیٰ نے اتنے پیسے دیئے ہوں کہ ایک کمرہ اس نیت سے بنایا جائے کہ خدا اور اس کے مذہب کے لئے کچھ لوگ یہاں اکٹھے ہوں گے وہ یہاں بطور مہمان آئیں گے ان مہمانوں کے لئے بھی میں اپنے گھر میں فراخی اور کشادگی رکھوں ان کے لئے بھی میں ایک زائد کمرہ بنا دوں۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے وسع مَعَانَكَ میں ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہم جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے بھی اپنے مکان میں ایک کمرہ یا ایک سے زائد کمرے بنائیں اور اس لحاظ سے ہمارا ہر جلسہ سالانہ ایک عظیم نشان ہوتا ہے کیونکہ ہر سال یہاں کئی نئے مکانات بن جاتے ہیں اور مجموعی طور پر ربوہ کی مکانیت میں اللہ تعالیٰ کی اس منشا کے مطابق کافی وسعت ہو چکی ہوتی ہے اور پہلے سالوں کی نسبت مکانوں کی تعدا دزیادہ ہوتی ہے لیکن پھر بھی مہمانوں کی کثرت پہلے سال کی نسبت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ تنگی اپنی جگہ پر موجود رہتی ہے اس تنگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔غرض یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک عظیم نشان ہے جو ہم جلسہ سالانہ کے