خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 950 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 950

خطبات ناصر جلد دوم ۹۵۰ خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۶۹ء بعض افراد میں تکبر پیدا ہو جاتا ہے یہ بھی شائد کسی تکبر یا نخوت یا خود پسندی یا اپنے مقام کو نہ پہچاننے یا دوسرے مقام کو نہ پہچاننے کی وجہ سے برکت سے محروم ہو گئے ہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کی کس قسم کی بیماری ہے جس نے ان کے کام سے برکت کو چھین لیا ہے۔خدا کرے کہ ان کے کام با برکت ہوں۔وہ شافی مطلق جس کی تشخیص بھی صحیح ترین اور سب سے اچھی اور جس کا علاج بھی بہترین علاج ہے وہ ان کا طبیب بنے اور وہ ان کی بیماری کو دور کرے تا ان کی کوششوں کے بھی بہترین نتائج نکلنے شروع ہو جائیں کچھ اور مقامات بھی ایسے ہوں گے اللہ تعالیٰ سب پر ہی فضل کرے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تحریک جدید کے ذمہ اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق جو کام لگایا ہے وہ بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل ہے۔تحریک جدید کے ذمہ یہ کام ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پھر سے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرے گا۔یہ مجلس اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے جد و جہد کرے اور ساری جماعت ان کے ساتھ شامل رہے کیونکہ سارے ایک جان ہی ہیں یہ کام بڑا ہی مشکل ہے۔اس میں اندرونی رکاوٹیں بھی ہیں اور بیرونی رکاوٹیں بھی۔ایک طرف روس ہے جو بالکل دہر یہ ہے اللہ تعالیٰ کو ہی نہیں مانتا اس کے قائدین نے ایک وقت میں تو ساری دنیا میں یہ اعلان کیا تھا کہ (نعوذ باللہ ) ہم زمین سے اللہ تعالیٰ کے نام کو اور آسمانوں سے اللہ تعالیٰ کے وجود کو مٹادیں گے۔یہ لوگ روحانیت میں اس قسم کے ہیں لیکن آخر ہیں تو اللہ تعالیٰ کے بندے اور اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ پھر سے وہ اپنے پیدا کرنے والے رحیم و کریم کو پہچاننے لگ جائیں اور اس کے فضلوں کے وارث بن جائیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ یا تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کریں گے یا وہ اس دنیا سے اس طرح مٹا دیئے جائیں گے جس طرح آج سے پہلے اللہ تعالیٰ کے سامنے باغیانہ اور مفسدانہ طور پر کھڑی ہونے والی قوموں کے نام و نشان مٹا دیئے گئے۔انسانی تاریخ نے ان میں سے بعض کی ہلاکت کے حادثہ کو محفوظ رکھا اور ان کے کچھ واقعات ہمیں معلوم ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ ہزاروں ہزار بلکہ یوں کہنا بجا ہوگا کہ ایک لاکھ اور چند ہزار قو میں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی طرف اللہ تعالیٰ