خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 743
خطبات ناصر جلد دوم ۷۴۳ خطبہ جمعہ ۱۸ / جولائی ۱۹۶۹ء ہماری ہر عادت اللہ کے حکم اور فرمان کے مطابق ہونی چاہیے خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۶۹ء بمقام مسجد کلڈ نہ۔مری تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔پچھلے چند خطبات سے میں اسلام کے اقتصادی نظام کے متعلق سلسلہ وار ایک مضمون بیان کر رہا ہوں۔میں بتا چکا ہوں کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے رب کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور حقیقی اور خالص عبادت انسان سے گیارہ تقاضے کرتی ہے جن کا ذکر قرآن کریم کی ایک آیت کے اس ٹکڑا میں بیان ہوا ہے کہ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ۔(البينة :) دین کے گیارہ معنے یہاں چسپاں ہوتے ہیں چونکہ خالص عبادت انسان کے ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھتی ہے اس لئے ان گیارہ کے گیارہ تقاضوں کا تعلق اسلام کے اقتصادی نظام سے بھی ہے۔پانچ تقاضوں کے متعلق میں اس سے قبل بتا چکا ہوں صحیح اور حقیقی عبادت کا چھٹا تقاضا یہ ہے کہ 6699 عادت اللہ تعالیٰ کے لئے خالص ہو کیونکہ الدین“ کے معنے الْعَادَةُ“ کے بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر اس کی نشوونما کے لئے ایک قوت یہ بھی رکھی ہے کہ وہ اپنے اندر جسمانی اور روحانی مدارج کے حصول کے لئے عادت صحیحہ پیدا کر سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو یہ قوت عطا ہو نا واقعی اس پر بڑا رحم ہے۔