خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 323
خطبات ناصر جلد دوم ۳۲۳ خطبہ جمعہ ۲۷ ستمبر ۱۹۶۸ء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کہا کہ اُمت مسلمہ کے لئے استغفار کرتے رہو اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں اُمت کے لئے استغفار شامل تھا اس لئے اُمت مسلمہ کو یہ کہا کہ تمہارا استغفار کرنا اس وقت تک بے نتیجہ ہے اور وہ تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تمہارے لئے استغفار نہ کریں اس لئے وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا انْفُسَهُمْ جَاءُوكَ جب اُمّت میں سے کوئی شخص یہ سمجھے کہ اس سے کچھ غلطیاں سرزد ہوگئی ہیں اور یا وہ یہ سمجھے اور اسے یقین حاصل ہو کہ بہر حال مجھ میں بشری کمزوریاں پائی جاتی ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کے سہارے کے بغیر ان بشری کمزوریوں کے ظاہر ہونے سے بچ نہیں سکتا۔غرض جب بھی ان دو میں سے کوئی ایک یا دونوں احساس پائے جائیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ تیرے پاس آئے اور تجھ سے استغفار کے طریقے سیکھے اور پھر استغفار کرے لیکن یہ بھی کافی نہیں وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ پھر رسول بھی اس کے لئے استغفار کرے تب لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا وه اللہ تعالیٰ کو تو بہ قبول کرنے والا اور مجاہدات کا قبول کرنے والا پائے گا خالی اس فرد کا استغفار کرنا کافی نہیں۔غرض اُمتِ مسلمہ سے کہا کہ تمہارے لئے استغفار کرنا ضروری ہے لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ صرف تمہارا استغفار کرنا اور تمہارا یہ دعا کرنا ہی کافی نہیں کہ جو غلطیاں سرزد ہو گئی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں معاف کرے اور ان کے بدنتائج سے تمہیں محفوظ رکھے یا جن بشری کمزوریوں کا امکان ہے ان کا اظہار ہی نہ ہو مغفرت کی چادر میں وہ چھپی رہیں اور اس طرح انسان اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہے اللہ تعالیٰ کہتا ہے تمہاری یہ دعا قبول نہیں ہو سکتی جب تک کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا اس دعا کے ساتھ شامل نہ ہو اس لئے ضروری ہے کہ انسان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روحانی طور پر پہنچے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر ، آپ کا قرب پا کر ، آپ سے استغفار کی راہیں سیکھ کر استغفار نہ کرے اور اپنی زندگی کو اس رنگ میں نہ گزارے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار کا خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مستحق بن جائے اس وقت تک اُمّتِ مسلمہ کے افراد اللہ تعالیٰ کے تو اب ہونے اور اس کے رحیم ہونے کے جلوے نہیں دیکھ سکتے۔اگر کسی نے خدا تعالیٰ کی ان