خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 193
خطبات ناصر جلد دوم ۱۹۳ خطبہ جمعہ ۲۸/جون ۱۹۶۸ء اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے جذب کرنے کے لئے روزانہ تسبیح وتحمید کے ساتھ کثرت سے استغفار کیا کریں خطبه جمعه فرموده ۲۸ / جون ۱۹۶۸ء بمقام مسجد احمد یہ۔مری تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے بارے میں انسانوں کو جو تفصیلات بتائی گئی ہیں قرآن کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی ان تمام صفات سے فیوض حاصل کرنا اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ قرب کا تعلق پیدا کرنا ضروری ہے۔حضور نے صفات الہی میں سے الْحَیّ اور الْقَیوم کی صفات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرما یا کہ القیوم کی صفت سے فیض حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے استغفار کا حکم دیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ استغفار کے یہی معنی نہیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ کمزور یوں اور گناہوں کو معاف کر دے اور انسان اس کے لئے دعائیں کرے بلکہ استغفار کے اصل اور پہلے معنی یہی ہیں کہ جتنی بھی بشری کمزوریاں کسی بھی مرحلہ پر ان کا صدور نہ ہو وہ استغفار ہے جس کا حکم انبیاء کو بھی ہے اور جس کے نتیجہ میں ان کو خصوصیت حاصل ہوتی ہے اور سب سے زیادہ اور سب سے بڑھ کر معصوم ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہیں پھر شفاعت کا مقام بھی حاصل ہوا۔حضور نے فرمایا۔ہماری جماعت کے ذمہ تمام دنیا میں اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنا ہے۔