خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 76 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 76

خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۱۵/ مارچ ۱۹۶۸ء مشغول ہو جائے یہ کم از کم ہے جو میں نے بتایا ہے اگر انسان چاہے تو اس سے بہت زیادہ حمد بھی پڑھ سکتا ہے درود بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ عام اندازے کے مطابق دوسو د فعہ اگر پڑھا جائے تو ہیں پچیس منٹ سے زیادہ صرف نہیں ہوتے اگر کوئی شخص بہت تو جہ اور الحاح اور خاص کیفیت کے ساتھ بھی پڑھے تو زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ لگ جائے گا آدھا گھنٹہ کوئی ایسی مشکل بات نہیں جو تیز پڑھنے والے ہیں وہ ممکن ہے دس بارہ منٹ میں اس تعداد کو پورا کر دیں پھر اس سے کام میں کوئی حرج بھی واقع نہیں ہوتا اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ مُصلے پر بیٹھے ہوئے ہوں اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے جس وقت آپ قرآن کریم کی تلاوت نہیں کر رہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ نہیں کر رہے یا کسی اور ایسے کام میں مشغول نہیں کہ جس میں آپ کو اس کی طرف انہماک سے متوجہ ہونا ہوتا ہے یا کام ہی ایسا ہے کہ زبان بھی مشغول رہتی ہے ان اشغال کو چھوڑ کے آ دنیا کا ہر کام کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی حمد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج سکتے ہیں۔اگر کوئی شخص چاہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہزار ہا بار یہ کلمات جو مختصر مگر خدا کو بڑے پیارے ہیں وہ پڑھ سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور خدا کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہی دنیا کی فضا خدا کے نام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کچھ اس طرح بھر جائے کہ شیطان کی کسی آواز کو وہاں داخل ہونے یا وہاں ٹھہرنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ مارچ ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۴)