خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 77 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 77

خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۲۲ / مارچ ۱۹۶۸ء مومنوں میں رُوح مسابقت کا پایا جانا ضروری ہے اور سب سے زیادہ ربوہ کے احباب کو متوجہ ہونا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۲۲ مارچ ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں۔ايَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُتُهُم بِهِ مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ - نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ، بَلْ لَا يَشْعُرُونَ - انَّ الَّذِينَ هُمْ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ - وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ - وَالَّذِيْنَ هُمْ - بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ - وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوْا وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَجِعُونَ - أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ۔(المؤمنون: ۵۶ تا ۶۲ ) اور پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ سورۃ المؤمنون کی ان آیات میں فرماتا ہے کہ ہم دنیا میں بہت سے لوگوں کو بڑا مال دیتے ہیں اولا د میں کثرت بخشتے ہیں اور جتھہ ان کو دیتے ہیں۔اس طرح پر ہم ان کی بڑی مدد کرتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں اگر وہ یہ سمجھیں کہ انہوں نے بہت سی نیکیاں کی ہیں اور یہ ان کی جزا ہے تو ان کی سمجھ کا قصور ہے ایسا نہیں ہے۔دنیا میں مال کا ملنا یا اولاد میں برکت کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے، ہمیشہ ہی (اگر پورے کا پورا امتحان نہ ہو ) ایک پہلو امتحان کا اور ایک پہلو جزا کا اپنے اندر رکھتا ہے جہاں صرف