خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 783
خطبات ناصر جلد دوم ۷۸۳ خطبہ جمعہ یکم اگست ۱۹۶۹ء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانوں کے قلوب جیتنے کے لئے عظیم طاقتیں دی گئیں خطبه جمعه فرموده یکم اگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد احد یہ گلڈ نہ۔مری تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں پچھلے چند خطبات سے اسلامی اقتصادیات پر جو مضمون بیان کرتا چلا آ رہا ہوں اس کا بقیہ حصہ انشاء اللہ ربوہ میں یا اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو کراچی میں بیان کروں گا۔اس وقت میں ایک دوسرےاہم مضمون کو بیان کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے میری توجہ اس طرف پھیری ہے اس لئے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ جماعت میں اس مضمون کو وضاحت سے بیان کر دیا جائے اور عملی رنگ میں اب اس عظیم مہم کے لئے تیاری شروع کر دی جائے جس کا وقت ہم سے تقاضہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ وہ اسلام کے تنزل کے بعد اسے دوبارہ ساری دنیا میں غالب کرنے کے سامان پیدا کرے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے یہ زمانہ شروع ہو چکا ہے اور اس کا ایک ابتدائی دور گزرنے کے بعد ہم ایک دوسرے مگر نہایت اہم دور میں داخل ہو چکے ہیں۔جیسا کہ احباب کو علم ہے۔دو سال ہوئے میں نے یورپ کے سفر کے دوران مغربی اقوام کو یہ تنبیہ کی تھی کہ اگر وہ اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف رجوع نہیں کریں گے اس سے ایک