خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 717 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 717

خطبات ناصر جلد دوم 212 خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۶۹ء بشاشت سے ایک دوسرے کو ملنا بہت بڑا خلق ہے کوئی گالیاں بھی دے رہا ہو تو اس کا کوئی اثر نہیں لینا چاہیے خطبہ جمعہ فرموده ۴ جولائی ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد احمد یہ کلڈ نہ۔مری تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔کل شام مجھے ضعف کی اور پھر سر درد کی تکلیف ہو گئی تھی سر درد ابھی تک ہے اس لئے آج میں مختصر خطبہ دینا چاہتا ہوں اور اپنے مضمون کے تسلسل میں جو باتیں کہنا چاہتا تھا وہ میں چھوڑتا ہوں کیونکہ وہ مضمون ذرا لمبا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہر مسلمان کو یہ حکم دیا ہے کہ ایک دوسرے کو نیکی کی باتیں بار بار یاد کرواتے رہا کرو میں اس وقت اسی حکم کے ماتحت بعض اصولی چیزیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے غلبہ اور اس کے استحکام کے لئے اور اس کی برتری کے ثبوت کے لئے ہمارے ہاتھ میں بنیادی اہمیت کی جو چیزیں دی ہیں ان میں سے ایک تو ایسے زبر دست دلائل ہیں جنہیں قرآن کریم نے ان صداقتوں کے ثبوت میں ہمارے سامنے رکھا ہے جن کو قرآن کریم دنیا کے سامنے پیش کرتا اور جس کے نتیجہ میں توحید باری تعالیٰ کو قائم کرنا چاہتا ہے۔مسلمان بعض دفعہ اس چیز کو بھول جاتے ہیں اور قرآن کریم جو علاوہ اور بے شمار برکتوں کے، دلائل سے پر ایک کتاب بھی ہے اس کی طرف توجہ نہیں دیتے اور بہت سے بودے اور نامعقول