خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 718
خطبات ناصر جلد دوم ۷۱۸ خطبہ جمعہ ٫۴جولائی ۱۹۶۹ء دلائل سے متاثر ہو جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مایوسی کے اس دور میں جس وقت آپ کی بعثت ہوئی تھی ( اب تو وہ مایوسی بہت حد تک دور ہو چکی ہے ) مسلمانوں کو تسلی دینے کے لئے فرمایا تھا کہ اسلام حق اور صداقت پر مبنی ہے اس لئے انہیں کسی فلسفیانہ دلیل یا کسی علمی بر ہان سے خائف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسلام کو علمی طور پر اس قسم کی برتری دی گئی ہے کہ وہ وقت آتا ہے کہ جب اسلام کے خلاف یا اس کے نظریات کے خلاف جو دلائل دیئے گئے ہیں ان سے زیادہ مضبوط دلائل اسلامی نظریات کے حق میں جماعت احمد یہ دنیا کے سامنے پیش کرے گی بلکہ دنیا اس وقت جن دلائل کو نہایت معقول اور مؤثر مجھتی ہے ان کا کھو کھلا پن ظاہر کیا جائے گا اور وہ وقت عنقریب آنے والا ہے اس کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں اس وقت دنیا میں ایسے انسان پیدا ہو چکے ہیں جنہوں نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اسلام کے خلاف دیئے جانے والے دلائل اور خاص نظریات ہم نے دنیا کو دھوکا دینے کے لئے جان بوجھ کر رائج کئے ہیں اور اس قسم کا پرو پیگنڈہ کیا ہے کہ لوگ ان کو صحیح سمجھنے لگ جائیں۔ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ ہمارا منصوبہ تھا کہ ہم نام کے فلسفی، نام کے اکانومسٹ ، نام کے سیاستدان پیدا کریں اور پھر ان کو پریس کے ذریعہ سے دنیا میں مشہور کریں اور ان کا ایک عالمی مقام پیدا کریں اور اس پروپیگینڈہ کے نتیجہ میں لوگ ان کی باتیں صحیح سمجھنے لگ جائیں حالانکہ ہم جنہوں نے اس کا پروپیگنڈہ کیا ہے ہم جانتے ہیں کہ یہ لغوا اور جھوٹی باتیں ہیں جن کے حق میں کوئی دلیل نہیں اور جن کا کوئی وزن نہیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام کو وہ علمی خزانہ دیا گیا ہے کہ جو نہ صرف اسلام کے خلاف کھڑے ہونے والے علوم اور ان کے دلائل کو توڑے گا بلکہ ان کا بے ہودہ اور کھوکھلا پن بھی دنیا پر ثابت کرے گا۔اللہ تعالیٰ جب کوئی پیشگوئی فرماتا ہے یا کوئی بات کہتا ہے تو چونکہ وہ قادر مطلق ہے اس کے ارادہ اور منشا کے مطابق دنیا میں تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے جس کی میں نے ایک مثال دی ہے کہ بڑے بڑے فلاسفر جو دراصل اسلام پر اعتراض کرنے والے اور دہریت کو دنیا میں مقبول