خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 593 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 593

خطبات ناصر جلد دوم ۵۹۳ خطبہ جمعہ ۱/۲۵ پریل ۱۹۶۹ء اس کے بغیر محاسبہ ہو ہی نہیں سکتا۔نہ اپنے نفس کا نہ غیر کا تو اللہ تعالی نے انسانی ذہن کو ایسا بنایا ہے کہ وہ جو چیز یا درکھنا چاہے اور اس کی طرف توجہ کرے کہ میں یہ چیز نہیں بھولوں گا وہ چیز نہیں بھولتا باقی چیزیں بھول جاتا ہے۔خواب میں بھی یہی ہوتا ہے۔ابھی چند دن ہوئے میں خواب دیکھ رہا تھا ایک بڑی مُسَجّع اور مُقفی عبارت چھوٹے چھوٹے فقروں میں ہے جو کسی جماعت کی تعریف میں کہے گئے ہیں اور میں اونچی آواز سے پڑھ کر سنا رہا ہوں اور مجھے بڑا لطف آ رہا ہے کیونکہ وہ ساری عبارت بہت عجیب ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ الہی تصرف نے لکھوائی ہے جس سے بھی لکھوائی ہے خواب میں یہ خیال نہیں کہ یہ کس نے لکھی ہے جسے میں پڑھ کر سنا رہا ہوں کچھ لوگ میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں جو اس کے مخاطب ہیں اور جس وقت میں اس فقرہ پر پہنچا تمہارا دامن فخر تہی ہے تو خواب میں ہی میں نے کہا یہ بڑا لطیف فقرہ ہے میں اسے نہیں بھولوں گا اور جب میری آنکھ کھلی تو میں باقی سارے فقرے بھول گیا تھا لیکن یہ فقرہ نہیں بھولا۔میں نے اسی وقت اسے لکھ لیا یعنی تمہارے دامن میں فخر و مباہات سے کوئی چیز نہیں ہے فخر ومباہات سے تم بالکل پاک ہو۔غرض انسان کا ذہن اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ اگر وہ توجہ کرے اور ارادہ کرے تو وہ چیزیں نہیں بھولتا۔تو اس مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ میں جو یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ تم نے بہت سے محاسبے کرنے ہیں اس میں یہ بھی تقاضا ہے کہ وہ باتیں جن کو محاسبہ کے ساتھ تعلق ہو ان کی طرف تمہیں توجہ دینی پڑے گی اور ارادہ کرنا پڑے گا کہ تم ان کو یا درکھو۔ہم گھر میں اپنے بچوں کا محاسبہ کرتے ہیں لیکن بعض ماں باپ اپنے بچوں کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے جب انہیں کوئی غیر آکر کہتا ہے کہ میں تمہیں اپنے ذاتی مشاہدہ کی بنا پر کہہ سکتا ہوں کہ تمہارے بچے کو بُری صحبت کی وجہ سے گندی گالی دینے کی عادت پڑ گئی ہے۔اب غیر نے توسن لیا اس کی اس طرف توجہ ہو گئی لیکن اس کا باپ بڑے آرام سے کہہ دیتا ہے کہ میں نے تو کبھی اس کے منہ سے گالی نہیں سنی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری جو ذمہ داری حساب کی تھی، محاسبہ کی تھی جس کے بغیر قرآنی تعلیم کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی سچی اور حقیقی عبادت نہیں ہو سکتی تم نے اس کے تقاضے کو پورا