خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 551
خطبات ناصر جلد دوم ۵۵۱ خطبه جمعه ۲۸ / مارچ ۱۹۶۹ء قرآن کریم سے انتہائی پیار کرو اس کا حسن اپنے اوپر چڑھاؤ اور اس کے ٹور سے دنیا کو منور کرنے کی کوشش کرو خطبه جمعه فرموده ۲۸ / مارچ ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے بیماری کا زور تو ٹوٹ گیا ہے لیکن ابھی کھانسی کی وجہ سے گلے پر اثر ہے نیز کچھ نقاہت بھی باقی ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے وہی فضل کرنے والا ہے۔فروری ۱۹۶۶ ء میں میں نے جماعت کو اس طرف متوجہ کیا تھا کہ وہ قرآن کریم کی طرف خاص اور پوری توجہ دیں اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارا ہر بچہ، جوان اور بوڑھا، مرد، عورت قرآن کریم جانتا ہو اور جانتی ہو جنہیں اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ اس کا ترجمہ جلد سے جلد سیکھیں اور پھرا اپنی ساری زندگی کو ہی ایک طرح قرآن کریم پر غور اور تدبر کرنے اور اس کے احکام اور شرائع پر عمل کرنے کی طرف متوجہ رہیں اور ایک عظیم مجاہدہ اپنے نفس اور اپنے ماحول کو پاک کرنے کے لئے کریں۔اس تحریک پر قریباً تین سال ہو چکے ہیں اور اس کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے۔اس عرصہ میں ایک حد تک مخلصین جماعت نے اس طرف توجہ دی اور ایک حد تک اس کے اچھے نتائج نکلے۔لجنہ اماءاللہ ربوہ نے ربوہ میں بڑا اچھا کام کیا ہے۔اسی طرح ربوہ سے باہر بعض لجنات نے بھی