خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 455 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 455

خطبات ناصر جلد دوم ۴۵۵ خطبہ جمعہ ۳/ جنوری ۱۹۶۹ء پہلے سے زیادہ معزز اور مقترب بن جاؤ گے۔اس سلسلہ میں ایک نظارہ ایثار کا تو میں نے بتا ہی دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ مَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔(الحشر :١٠ ) کہ جو شخص خست اور بخل سے بچایا جاتا ہے حقیقی کامیابی اسی کو نصیب ہوتی ہے۔پس ہم نے ایسے رنگ میں اللہ تعالیٰ کی نعمت کو جلسہ میں مشاہدہ کیا کہ وہ بے نظیر اور بے مثال ہے۔جلسہ کی حاضری کے متعلق مختلف اندازے ہیں بعض لوگوں کا اندازہ تھا کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر جو ہزاروں کی تعداد میں دوست تھے اور جو گھروں کی چھتوں پر یا پہاڑیوں کی چوٹیوں پر تھے ان کی تعداد شاید لاکھ کے قریب ہو اور عورتیں اس کے علاوہ تھیں لیکن یہ اندازہ اگر صحیح نہ بھی سمجھا جائے تو بھی عورتوں کو شامل کر کے (بشمولیت اہالیانِ ربوہ ) لاکھ کا مجمع تو ضرور تھا ( بہت سے دوست صبح آتے ہیں شام چلے جاتے ہیں) ان کے لئے ایام جلسہ میں امن اور پیار اور محبت کی فضا پیدا کی جاتی ہے یہاں وہ ایسی چیز دیکھتے ہیں جو دنیا کی کسی اور جگہ انہیں نظر نہیں آتی تو جماعت اس موقع پر مَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِه کا حسین ترین مظاہرہ کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس انعام کی وارث ہوتی ہے جو اس نے وعدہ کیا ہے کہ اوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ حقیقی کامیابی یہی لوگ پانے والے ہیں تو ایک تو ہمیں پچھلے سال کے آخر میں اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور انعاموں کا نزول اس رنگ میں بھی نظر آیا۔پھر ہمیں ایک اور نظارہ بھی نظر آتا ہے اور وہ یہ کہ محبت اور پیار اور اُلفت اور اخوت اور امن اور سکون کی ایسی فضا اور ایسے مظاہرے ہوتے ہیں کہ دنیا کی کسی اور جگہ وہ چیز ہمیں نظر نہیں آتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسی ہی یا اس سے بھی بڑھ کر نظر آئی تھی لیکن بعد میں ہم اسے بھول گئے اور اس انتباہ کی طرف متوجہ نہ ہوئے جو قرآن کریم نے ہمیں کیا تھا کہ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ - وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ b جَمِيعًا مَّا الفتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ - (الانفال: ۶۳، ۶۴) اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اس نے اپنی خاص قدرت سے