خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 366 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 366

خطبات ناصر جلد دوم ۳۶۶ خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۶۸ء غرض یہ مخلصین کی آبادی ہے اس لئے جب کبھی کہیں خرابی نظر آتی ہے تو ذہن اس طرف نہیں جاتا کہ ہمارے احمدی کمزور ہیں کیونکہ اگر ان کے اندر اس قسم کی کمزوری ہوتی تو وہ یہاں آتے ہی نہ لیکن یہ ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جو منتظم ہیں وہ کمزور ہیں وہ دوستوں کو ان کی ذمہ داری یاد نہیں دلاتے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ذکر کے حکم کے ماتحت اس کی بڑی تاکید کی ہے اور فرمایا ہے تم انہیں ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتے رہو پہلے ایک شخص کوئی غلطی کرتا ہے اور وہ نظر انداز کر دی جاتی ہے پھر دوسرا شخص وہی غلطی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ معلوم ہوتا ہے یہ غلطی نہیں پھر تیسر اوہی غلطی کرتا ہے مثلاً ایک آدمی گندم چھپالیتا ہے اسے سمجھانا چاہیے کہ تم غلطی کرتے ہو تمہاری یہ حرکت شریعت کے بھی خلاف ہے انسانی اخلاق کے بھی خلاف ہے حکومت وقت کے قانون کے بھی خلاف ہے اگر ایسا کیا جائے تو اسے سمجھ آ جائے گی اور باقی بھی یہ حرکت نہیں کریں گے لیکن اگر ہم اس شخص کو کچھ نہ کہیں تو دوسرا دکاندار کہے گا چونکہ فلاں نے ایسا کیا ہے اس لئے میں بھی ایسا کروں گا پھر تیسرا کہے گا میں بھی ایسا کروں گا اور چونکہ اس کے سامنے دو مثالیں ہوں گی اس لئے وہ کہے گا کہ میرے لئے تو ایسا کرنا بالکل جائز ہو گیا ہے پھر چوتھے کے سامنے تین مثالیں ہوں گی دسویں کے سامنے نو مثالیں ہوگی اور بیسویں کے سامنے اُنیس مثالیں ہوں گی۔اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جنہیں نظام جماعت نے ذمہ دار قرار دیا ہے ان لوگوں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو سمجھائیں کہ اس جگہ اس قسم کی غلط باتیں نہیں ہونی چاہئیں استثنا تو ہر جگہ ہوتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہاں کے رہنے والوں میں بڑی بھاری اکثریت مخلصین اور قربانی دینے والوں کی ہے اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ ہم انہیں سمجھا ئیں اور وہ نہ مانیں۔اس پس منظر میں میں چند باتیں اہل ربوہ کو کہنا چاہتا ہوں اوّل یہ کہ وہ اپنے نفوس ، اپنے گھروں اور اپنے ماحول کو ظاہری یعنی مادی طور پر پاکیزہ بنانے کی کوشش کریں اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ یہاں بہت کم لوگ ہیں جن کے کپڑے گندے نظر آتے ہیں گو یہاں ایسے لوگ ضرور ہیں جو گندے رہتے ہیں لیکن لائل پور ، لاہور، سرگودھا اور کراچی وغیرہ شہروں کے مقابلہ میں جہاں