خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 225
خطبات ناصر جلد دوم ۲۲۵ خطبہ جمعہ ۲۶ / جولائی ۱۹۶۸ء دوست دعا کریں میں بھی دعاؤں میں لگا ہوا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے اور کامل شفا عطا کرے اور پوری ہمت دے کیونکہ جو کام جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے وہ بڑا اہم ہے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا کوئی معمولی بات نہیں دنیا کے لحاظ سے ہم یتیم ہیں ( جماعتی لحاظ سے دنیا ہمیں یتیم ہی سمجھتی ہے ) ہم بے کس ہیں ، غریب ہیں ، ہمارے پاس کوئی پیسہ نہیں اور سپر د کر دیا اللہ تعالیٰ نے یہ کام کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرو اس کے لئے اتنی مالی قربانیاں دو جتنی قربانیاں دینے کی تمہیں توفیق ہے اور ہماری جماعت دنیا کی آبادی کے لحاظ سے مختصرسی جماعت ہے اور اتنا اہم کام اس کے ذمہ لگایا گیا ہے اور پھر ساری جماعت کی ذمہ واری اللہ تعالیٰ نے ایک شخص یعنی خلیفہ وقت کے کندھوں پر ڈال دی ہے یہ کندھے بڑے کمزور ہیں لیکن ایک چیز ( جو بڑی چیز ہے) سہارا دیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ جس پاک ذات نے یہ ذمہ واریاں ڈالی ہیں وہ تمام قدرتوں کی مالک ہے، وہ تمام طاقتیں رکھنے والی ہے جب اس نے کہا ہے کہ میں تمہارے ذریعہ سے یہ ناممکن ممکن بنادوں گا تو یہ ناممکن ممکن ضرور بن جائے گا کوئی دنیوی طاقت اس کے راستہ میں روک پیدا نہیں کر سکتی پس دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کامل شفا دے۔ایک اور بات بتا دوں۔قرآن کریم نے ایک جگہ فرمایا ہے۔اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعر آء : ۸۱) اس قسم کی بیماریاں جب آتی ہیں تو پھر آدمی کو علی وجہ البصیرت اس آیت کے معنی معلوم ہوتے ہیں مثلاً میں نے آرام سے کہہ دیا ہے کہ مجھے گرمی لگی لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ مجھے گرمی کیوں لگی آدمی خود بیمار ہوتا ہے بے احتیاطی کے نتیجہ میں یا غلط فیصلہ کر کے اس دن بڑی سخت ٹو چل رہی تھی ملاقات کے لئے دوست بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے میں نے کہا مجھے نفس کی قربانی دینی چاہیے اور ان سے مل لینا چاہیے چنانچہ میں سوا دس بجے سے کوئی ایک بجے (بعد دو پہر ) تک اوپر جہاں میں عام طور پر ملاقات کیا کرتا ہوں بیٹھا رہا اور جب وہاں سے اٹھا تو میرا سر پکڑا ہوا تھا اور مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ میں غلطی کر بیٹھا ہوں اور اب اس کو بھگتنا پڑے گا تو مرضتُ انسان خود بیمار ہوتا رہتا ہے اور خدا تعالیٰ فَهُوَ يَشْفِین کے جلوے بھی دکھاتا رہتا ہے۔پس دوست دعا کریں کہ شافی خدا اپنی قدرتوں اور رحمتوں کے نتیجہ میں اپنے شافی ہونے کی صفت کے