خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1011
خطبات ناصر جلد دوم 11+1 خطبہ جمعہ ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء انسان جب اپنے رب کے حضور جھکتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی بے انتہا ر حمتوں اور برکتوں کا وارث ہو جاتا ہے خطبه جمعه فرموده ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورہ قدر کی تلاوت فرمائی۔اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ - وَ مَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ - لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ - تَنَزَّلُ الْمَلبِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ - سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر : ۲ تا ۶ ) اس کے بعد فرمایا :۔قرآن کریم کی اس سورۃ میں بھی جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے لیلَةُ الْقَدْرِ کا ذکر ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات میں یہ بھی ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں لَيْلَةُ الْقَدْرِ کی تلاش کروانے اور ہماری کتب میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ رمضان کے علاوہ بھی کسی زمانہ یا کسی وقت یا کسی رات کسی انسان کے لئے لَیلَةُ الْقَدرِ ظاہر ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان مختلف باتوں کی وضاحت کرتے ہوئے اور ان پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ لیلة القدر تین قسم کی ہے۔ایک وہ لَیلَةُ الْقَدْرِ جس میں دنیا کی طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم کا نزول ہوا۔اور ایک وہ لَیلَةُ الْقَدْرِ ہے جس