خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 906 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 906

خطبات ناصر جلد دوم ۹۰۶ خطبہ جمعہ ٫۳اکتوبر ۱۹۶۹ء پس اگر ایسے رجسٹر ہوں جن میں ہر ایک مزدور کی حسن کا ر کر دگی درج ہو تو سب مزدوروں کو ایک جیسی مزدوری ملنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا اور اسی طرح جب سال گزرنے کے بعد نفع کا حساب لگایا جائے مثلاً ایک کارخانے کو پچاس لاکھ روپیہ نفع ہوا اس نفع میں سارے شریک ہیں یا اکثر شریک ہوں گے لیکن ان کا حصہ مختلف ہونا چاہیے کیونکہ ایک وہ مزدور ہے جس کی قابلیت بھی زیادہ تھی اور جس نے محنت بھی زیادہ کی اور جس نے کام بھی زیادہ توجہ اور محبت اور پیار سے کیا۔اور اس نیت سے زیادہ کام کیا کہ اس طرح زیادہ سے زیادہ پیداوار جو میں کرسکتا ہوں وہ میں کروں گا۔پس ایسے قابل ، ذہین، محنتی اور نیک نیت مزدور کا حصہ بہر حال زیادہ ہونا چاہیے۔اس کے برعکس ایک ایسے مزدور کی جس میں اتنی قابلیت بھی نہیں ، تو جہ اور محنت سے کام کرنے کی اسے عادت بھی نہیں سستی سے کام کرتا ہے اس کا وہ نہیں ہونا چاہیے جو ایک اچھے مزدور کا ہے۔پس مجموعی نفع میں حصہ دار بنانے میں ہر ایک کی حسن کا ر کر دگی مد نظر رکھنی چاہیے۔بہر حال حکم یہی ہے کہ تم بہترین عمل بجالاؤ۔تمہاری کارکردگی سب سے اچھی ہونی چاہیے اور پھر جس کی جتنی کارکردگی ہے اس کے مطابق مجموعی نفع میں اس کا حصہ معین ہونا چاہیے۔اس صورت میں بہترین جزا بنتی ہے ورنہ محض تنخواہ یا اجرتوں کے اصول پر بہترین جزا یا بدلہ دینے کی صورت نہیں پیدا ہو سکتی اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب میں اَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ کے اصول کے مطابق کسی کے عمل کی بہترین جزا یا بدلہ دیتا ہوں تو تمہیں میری اس صفت کا بھی مظہر بننا چاہیے۔جس طرح اللہ تعالیٰ کی یہ صفت دنیا میں جلوہ گر ہے اسی طرح تمہیں بھی اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا مظہر بنتے ہوئے اپنی زندگی میں اس قسم کے فیصلے کرتے وقت بہترین جزا، بدلہ دینے کا جلوہ دکھانا چاہیے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی صفات میں دوسری قسم کا جلوہ یہ نظر آتا ہے وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ۔(النحل : ۹۸) پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ میں بہترین جزا دیتا ہوں یہاں یہ اصول بیان فرمایا کہ میں بہترین عمل کے مطابق بدلہ دیتا ہوں یعنی محنت سے کام کرنے والوں پر بہترین کام کے مطابق اللہ تعالیٰ کی اس بہترین جزا یا بدلہ دینے کی صفت