خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 854 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 854

خطبات ناصر جلد دوم ۸۵۴ خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء صورت میں ہمیں نظر آتے ہیں۔66 اس زمینی حدود سے باہر ان ارضی صفات سے بے نیاز ہو کر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔خلاصہ آپ یاد رکھیں اور اطمینان پائیں کہ فِيهَا تَحْيَونَ“ ایک زندہ صداقت ہے یہ اپنی ذات میں بالکل صحیح ہے لیکن آپ کے لئے اس تشریحکو مدنظر رکھنا ہوگا جو ابھی میں نے زمین کے معنی و مفہوم کے سلسلہ میں بیان کی ہے ورنہ اس تشریح کے بغیر اگر آپ کسی سے بات کریں گے تو وہ آپ کو پاگل سمجھے گا۔اب اس مضمون سے متعلق دو سوال یا دو حصے باقی رہ گئے ہیں یعنی ” فِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ “ کی تشریح رہ گئی ہے۔وقت زیادہ ہو گیا ہے تین بجے تک کا میرا وعدہ تھا سواب تین بج گئے ہیں یہ دو حصے انشاء اللہ کسی اگلے خطبہ میں آجائیں گے۔روزنامه الفضل ربوہ سالانہ نمبر ۱۹۶۹ء صفحه ۱۳ تا ۲۲)