خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 729 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 729

خطبات ناصر جلد دوم ۷۲۹ خطبہ جمعہ اار جولائی ۱۹۶۹ء اقتصادیات پر اثر انداز ہونے والی آفات نفس سے بچنے کا حکم خطبہ جمعہ فرموده ۱۱ار جولائی ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیت مبارکہ پڑھی۔ومَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ - (البينة : ٦ ) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس سلسلۂ خطبات میں میں اسلام کے اقتصادی نظام پر روشنی ڈال رہا ہوں اور میں بتا رہا ہوں کہ اسلام کے اقتصادی نظام سے تعلق رکھنے والے تمام احکام ( اوامر و نواہی اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کے لئے دیئے گئے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ حقیقی اور خالص عبادت کے گیارہ تقاض مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین میں بیان ہوئے ہیں۔خالص عبادت کا چوتھا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کی آفات کو سمجھے اور نفس اتارہ کے بُرے اور گندے میلانوں کو سمجھ کر ان کا قلع قمع کرنے کی کوشش کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے توحید کے بارے میں بحث کرتے ہوئے ہمیں بتایا ہے کہ توحید چھ قسم کی ہوتی ہے میں نے اس کا ذکر ذرا تفصیل سے پچھلے ایک خطبہ میں کیا تھا میں نے بتایا تھا کہ ایک قسم کی تو حید وہ ہے جو انسان کے نفس کے حق کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور