خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 727 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 727

خطبات ناصر جلد دوم ۷۲۷ خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۶۹ء اور خدا تعالیٰ کا اپنی قدرت کاملہ سے اس بات کا اظہار کرنا کہ یہ لوگ میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور یہی غالب ہیں اس چیز سے میں نے حصہ نہیں لیا البتہ باتیں جتنی مرضی چاہو مجھ سے کروا لولیکن باتیں تو ایک دہر یہ بھی کر لیتا ہے۔ایسے ہزاروں آدمی ہیں جو لوگوں کے جذبات کو بہا کر لے جاتے ہیں حالانکہ وہ سوشلزم یا کمیونزم پر تقریر کر رہے ہوتے ہیں۔پس چرب زبانی بھی ایک ملکہ ہے جس طرح کسی انسان کو اللہ تعالیٰ یہ طاقت دیتا ہے کہ وہ ہمیں تنوری روٹیاں کھا جائے اور ہمیں چھپیں روٹیاں کھا لینے والے آدمی فی الحقیقت دنیا میں موجود ہیں۔بالکل اسی طرح اس سے ملتی جلتی طاقت یہ ہے کہ موٹے موٹے پچاس الفاظ ایک منٹ میں آگے پیچھے جوڑ کر اس طرح کہہ دینا کہ لوگ سمجھیں بڑا چرب زبان ہے۔بڑا Orator یعنی فصیح و بلیغ مقرر ہے یا جس طرح کسی کو یہ طاقت ہو کہ برف پڑی ہو اور وہ ایک ہی قمیص میں پھر رہا ہو۔ٹھیک ہے یہ ایک خاص قسم کی طاقت ہے لیکن یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو دنیا کے لئے مفید ہو اور ہم کہہ سکیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کر کے دنیا پر ایک خاص قسم کا احسان کیا ہے۔یونیورسٹی میں کیمسٹری کے ایک پروفیسر خواجہ صلاح الدین صاحب ہیں وہ سردیوں میں ایک ہی قمیص میں پھرتے رہتے ہیں۔اب یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے لیکن انسانیت کا اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے جلوے ہر طرح ظاہر کرتا ہے۔ہمیں دراصل یہ سکھانا مقصود ہوتا ہے کہ ہم نے زینت کے طور پر جو کپڑے بنائے ہیں اس سے تمہارا امتحان لینا بھی مطلوب ہے کیونکہ جو لوگ ننگے ہوں ان کا ننگ ڈھانکنا تمہارا فرض ہے اگر ہر انسان بندر کی طرح کپڑے کی ضرورت سے بے نیاز ہوتا تو اس کا یہ خلق کیسے ظاہر ہوتا کہ جن کے پاس کپڑے نہیں ہیں وہ انہیں کپڑے مہیا کرتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو کچھ بنانا ہوتا ہے اس کے مطابق اسے قو تیں اور استعداد میں بخشی ہیں اس لئے ایک احمدی کو ہر دوسرے انسان بلکہ ہر مخلوق جاندار سے بھی غیر جاندار سے بھی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔قرآن کریم نے ان چیزوں کے متعلق بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے میں قلت وقت کی وجہ سے اس وقت ان میں نہیں جاسکتا۔بہر حال جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ بشاشت سے، مسکراتے چہرے سے ایک دوسرے