خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 693 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 693

خطبات ناصر جلد دوم ۶۹۳ خطبہ جمعہ ۲۰/جون ۱۹۶۹ء میں بیان ہوئے ہیں تو قرآن کریم کے بہت سے مطالب اس کے لئے آسان ہو جائیں گے۔البتہ وہ جو کتاب مکنون والے حصے ہیں ان کے لئے تو بہر حال تزکیہ نفس اور طہارت قلب کی ضرورت ہے۔اس کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل ( سے ) وہ بھی سکھائے۔یہ کتاب میرے نزدیک کم تعداد میں شائع ہوئی ہے۔تین ہزار کی تعداد تو بہت تھوڑی ہے۔اس کی قیمت بھی غالباً دس روپے ہے۔جماعت کو اس کی طرف توجہ کرنی چاہیے صرف خریدنے کے لئے نہیں پڑھنے کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے اور جو پڑھنے کی طرف توجہ کرے گا اسے کتاب تو خریدنی پڑے گی اسے بار بار پڑھیں جو شخص چار پانچ چھ دفعہ اس کو غور سے پڑھ جائے اس کے لئے مضمون سمجھنا آسان ہو جائے گا ویسے ایک دفعہ پڑھنے سے ایک عام دماغ سارے مطالب سمجھ بھی نہیں سکے گا کیونکہ اس کے بعض حصے دقیق بھی ہیں۔بعض حصے پڑھے لکھوں کو مخاطب کر کے لکھے گئے تھے۔بعض عوام کو مخاطب کر کے لکھے گئے تھے۔سورۃ فاتحہ کی وہ تفسیر جس کے مخاطب عوام ہیں اس کا سمجھنا آسان ہے لیکن جس کے مخاطب خواص تھے جو دقیق زبان بولنے والے تھے ان کی زبان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں مخاطب کیا تھا پھر جو عربی میں تفسیر ہے اس کا ترجمہ بھی ساتھ دے دیا گیا ہے اس واسطے سورۃ فاتحہ کی ساری تفسیر آپ پڑھ سکتے ہیں اور سیکھ سکتے ہیں اس کی طرف توجہ کریں اور خدا کرے کہ ایک دو ماہ کے اندر ہی ہمیں اس کی دوبارہ اشاعت کی ضرورت پڑ جائے اور خدا کرے کہ کارکنوں کو ہمت اور سمجھ عطا ہو کہ وہ پھر جلد اس کا ( اور اگر اس میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہیں تو ان کو دور کر کے ) دوسرا ایڈیشن شائع کریں۔عربی کے حصہ میں اعراب کی بعض غلطیاں ہیں ان کی طرف توجہ ہونی چاہیے۔اردو میں بھی بعض غلطیاں ہیں لیکن عربی کے اعراب کی درستی کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔دوسرا ایڈیشن جو انشاء اللہ جلدی چھپے گا اس میں کو ئی غلطی نہیں رہنی چاہیے الا ماشاء الله انسان بہر حال کمزور ہے لیکن اپنی طرف سے پوری کوشش کرنی چاہیے کہ کوئی غلطی نہ رہے۔غرض سورۃ فاتحہ کی یہ مجلد تفسیر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مختلف کتب اور مختلف اخباروں میں جو آپ کی تقریر یا گفتگو چھپی ہے ان سے Quatations لئے گئے ہیں۔