خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 682 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 682

خطبات ناصر جلد دوم ۶۸۲ خطبہ جمعہ ۱۳ / جون ۱۹۶۹ء ہوان میں عزت نفس پیدا ہو۔جس قوم کا ہر بچہ اپنی قوت اور استعدادکو اپنے کمال تک پہنچاتا ہے وہ قوم اپنے کمال کو پہنچ گئی لیکن جس قوم کے نصف بچوں کی قوتیں اور استعداد میں اپنے نشو ونما میں کمال کو نہ پہنچ سکیں تو وہ قوم اپنے کمال کو نہیں پہنچ سکتی۔یہ بات اس قوم کی غلط پالیسی کے نتیجہ میں ہو یا اس کے غلط منصوبوں کے نتیجہ میں۔اس کی جہالت کے نتیجہ میں ہو یا اس بات کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ہو کہ ہر بچہ کی قوتوں کو ان کے کمال تک پہنچانا چاہیے۔بہر حال جس قوم کے نصف بچوں کی قوتیں اور استعداد یں اپنے کمال کو نہیں پہنچتیں وہ آدھی قوم ہے، پوری قوم نہیں اور وہ اس قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔جس قوم کے ہر فرد بشر نے اپنی ہر قوت اور کمال اور طاقت کو نشوونما میں اپنے کمال تک پہنچا دیا ہے۔پانچویں چیز اسلامی اقتصادی نظام میں ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ ہر فرد بشر کی سب جائز ضرورتیں اسلام کے اقتصادی نظام میں پوری ہوں گی اور اس کے سارے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔میں دو ایک مثالیں دے سکتا ہوں اور ان مثالوں میں اس طرف اشارہ کر دیتا ہوں تا آجکل جو مختلف اُلجھنیں ہیں وہ اس وقت سننے والوں کے سامنے آجا ئیں مثلاً مزدور کو نقصان پہنچانے کے لئے سرمایہ دار کو یہ حق نہیں ہو گا کہ وہ لاک آوٹ (Lockout) یعنی تالا بندی کرے دنیا نے ظالمانہ غصہ نکالنے کا ایک طریق یہ بھی ایجاد کیا ہے کہ جس وقت مزدور اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرتا ہے تو اس کو تنگ کرنے کے لئے سرمایہ دار اپنے دروازوں پر تالے ڈال دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم نہ تم سے کام لیں گے اور نہ مزدوری دیں گے ایسا کرنے کی اجازت اسلام کا اقتصادی نظام نہیں دے گا۔اسی طرح مزدور کو بھی سٹرائیک (Strike) کے ذریعہ اپنے حقوق حاصل کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔کیونکہ اسے بغیر سٹرائیک (Strike) کے حقوق مل رہے ہوں گے۔غربت اور حقیقی ضرورتوں سے محرومی کی زنجیروں نے اسے اپنے شکنجہ میں نہ جکڑا ہو گا کہ وہ انہیں توڑنے کی ضرورت محسوس کرے یہ صحیح ہے کہ اسے نکما بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے گی کیونکہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جانا نشو ونما کو کمال تک پہنچانے کی ضد ہے لیکن اگر تلاش روزگار کے باوجود اسے کام نہ ملے یا اس کا دائرہ استعداد اس کی اور اس کے خاندان کی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے تو اسلام