خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 537 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 537

خطبات ناصر جلد دوم ۵۳۷ خطبہ جمعہ ۱۴ / مارچ ۱۹۶۹ء ہمارا سہارا صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہے اسی کے سہارے ہم زندہ رہیں گے خطبه جمعه فرموده ۱۴ / مارچ ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ (البقرة : ۱۵۴) اس کے بعد فرمایا :۔گزشتہ چند روز سے بخار اور کھانسی کی کافی تکلیف رہی۔ایک دن تو کافی تیز بخار ہو گیا تھا پھر کئی روز حرارت رہی اور گلے اور ناک کی نالی میں بہت بلغم پیدا ہوتا رہا اور بیماری نے بڑی تکلیف دی۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اب پہلے سے تو آرام ہے لیکن ابھی گلے اور سینے کی نالی میں کچھ تکلیف باقی ہے۔بیماری کا ضعف بھی ہے۔اس وقت میں مختصراً اپنے بھائیوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا سہارا صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور اس کی مدد اور اس کے سہارے کے بغیر ہماری زندگی ممکن نہیں۔ہم اسی کے سہارے زندہ ہیں۔ہم اسی کے سہارے زندہ رہیں گے اور تمام دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اسی کی مدد سے وہ انجام پائے گا۔