خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 499

خطبات ناصر جلد دوم ۴۹۹ خطبہ جمعہ ۱۴ فروری ۱۹۶۹ء اسلام کی عظمت کے مٹانے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ فروری ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔اسلام کی قوت کم کرنے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے مٹانے کے لئے دنیا میں ظاہری طور پر بھی اور باطنی طریقوں سے بھی منصوبے ہو رہے ہیں اور سازشیں کی جا رہی ہیں اور ان تمام منصوبوں اور ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جماعتِ احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔جب ہم اپنے نفسوں پر نگاہ ڈالتے ہیں تو خود کو بے کس اور کمزور پاتے ہیں۔سوائے تو گل کے کوئی پناہ نہیں پاتے۔سوائے دعا کے کوئی چارہ نہیں دیکھتے۔سوائے عاجزانہ راہوں کے اختیار کرنے کے نجات کی کوئی راہ نہیں پاتے۔اسی لئے گزشتہ سال میں نے جماعت میں یہ تحریک کی تھی کہ دوست کثرت سے سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ - اللَّهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ کا ورد کریں اور میں نے جماعت سے کہا تھا کہ جو دوست بڑی عمر کے ہیں۔یعنی جن کی عمر ۲۵ سال سے اوپر ہے وہ ہر روز کم از کم دو سو بار یہ دعا پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کی حمد کریں اور اس کی تسبیح بیان کریں اور جن کی عمر ۱۵ سے ۲۵ سال تک ہے وہ یہ دعا سو بار ورد۔کریں اور جن کی عمرے سال سے ۱۵ سال تک ہے وہ یہ دعا ئیں ۳۳ بار پڑھیں اور جن کی عمرے