خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 449
خطبات ناصر جلد دوم ۴۴۹ خطبہ جمعہ ۲۷ /دسمبر ۱۹۶۸ء نیکی ، تقویٰ اور قرب الہی کی سب راہیں قرآنِ عظیم فرمائی۔سے ہی وابستہ ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام جلسہ گاہ۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت وَنَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانَا لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ - اس کے بعد فرمایا:۔(النحل: ٩٠) کل سے انفلوائنزا کا اثر نمایاں ہو رہا ہے سر درد بھی ہے اور حرارت بھی اور انفلوائنزا کی دوسری علامات بھی بڑھ رہی ہیں لیکن گلا جو کل بالکل بیٹھ گیا تھا وہ نسبتا بہتر ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - اس وقت میں مختصراً اپنے بھائیوں کو اس آیت کے مضمون کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قرآن عظیم نیکی، تقویٰ اور قرب کی سب راہوں کی طرف ہدایت کرتا ہے جس شخص نے اپنی سب استعدادوں کی کامل تربیت کرنی ہو اور اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر زیادہ سے زیادہ قرب الہی کو پانا ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرے۔