خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 448 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 448

خطبات ناصر جلد دوم ۴۴۸ خطبه جمعه ۲۰ /دسمبر ۱۹۶۸ء لگے رہیں اور یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کے لئے اپنی رحمت کے سامان پیدا کرے اور زندگی اور بقا کے چشمہ سے جو دُوری ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے جو تعلق وہ اللہ تعالیٰ سے پیدا کر سکتے ہیں وہ پیدا نہیں کر رہے اللہ تعالیٰ اس ڈوری کو قرب میں تبدیل کرنے کے سامان پیدا کر دے اور انسان اپنے خالق اور اپنے ربّ کو پہچاننے لگے اور وہ روحانی اور جسمانی خزائن جو اسلام کے ذریعہ انسانیت کو ملے ہیں ان روحانی اور جسمانی خزائن سے انسان فائدہ اٹھانے لگے اور ان کی قدر کو پہچاننے لگے اور جماعت کو اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنی پناہ میں ان کو رکھے اور خود ان کی سپر ہو جائے اور دشمن کا ہر وارا اپنی قدرت پر ہے۔اللہ تعالیٰ کا کوئی جسم تو نہیں اس نے تو کن “ ہی کہنا ہے پس وہ اپنی قدرت کی ڈھال پر مخالف کا ہر وار سہے اور ہر وار نا کام کرے اور جو وعدے اس نے ہم سے کئے ہیں کہ اگر ہم کوشش کریں تو اس کی محبت کو زیادہ سے زیادہ پاتے چلے جائیں گے۔اس کوشش کی وہ توفیق دے اور اپنے فضل سے اس کو قبول کرے اور اپنی محبت اور رضا ہمیں دے اور ہمیں اس مقام پر لا کر کھڑا کرے کہ جو خدا کی محبت اور اس کے پیار کا مقام ہے جب ساری لذتیں اور سارے سرور اور سارے مزے اور سارے عیش اور سارے آرام اور ساری سہولتیں خدا ہی میں انسان کو نظر آتی ہیں اور اس کو چھوڑ کر ہر چیز اس کے لئے دکھ کا موجب اور تکلیف کا باعث بن جاتی ہے پس ہر احمدی جس تک میری یہ آواز پہنچے ہر مرد اور عورت ہر بڑا اور بچہ آج عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت جس حد تک ممکن ہو سکے تنہائی میں گزارے اور دعاؤں میں مشغول رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح دعا کی توفیق دے اور پھر اسے قبول کرے اور خدا کرے کہ برکات کے وہ چشمے جو رمضان میں ہم پر کھلے ہیں ان کا دہانہ بڑھتا ہی چلا جائے اور زیادہ سے زیادہ اس کی رحمتیں ہمیں ملتی رہیں۔( آمین ) روزنامه الفضل ربوه ۱۴ فروری ۱۹۶۹ ء صفحه ۲ تا ۷ )