خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 444 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 444

خطبات ناصر جلد دوم م م م خطبه جمعه ۲۰ /دسمبر ۱۹۶۸ء رضا کا رموجود نہیں تھا یہ غالباً جلسہ کے ابتدائی دنوں کی بات ہے یعنی ۲۳ یا ۲۴ / دسمبر کی بات ہے جب مہمان آنے شروع ہوتے ہیں حضرت ماموں صاحب کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے اس رضا کارکو بلا یا جو اس کمرہ پر مقرر تھا مجھے وہ نظارہ خوب یاد ہے اور میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ جب وہ آیا تو حضرت میر صاحب نے اس سے کوئی بات نہیں پوچھی بلکہ آگے بڑھ کر اسے ایک چپت لگائی وہ لڑکا خاصی بڑی عمر کا تھا یعنی اپنی کلاس میں جو لڑ کے بڑی عمر کے ہوتے ہیں وہ ان میں سے ایک تھا دیکھنے میں جو ان لگتا تھا۔حضرت میر صاحب نے چپت لگانے کے بعد اس سے پوچھا کہ تم ڈیوٹی سے غیر حاضر کیوں ہوئے تم نے غیر حاضری کی وجہ سے مہمان کو اس وقت تکلیف پہنچائی ہے جب تمہیں اسے خوش آمدید کہنا چاہیے تھا مہمان آیا ہے اور پریشان ہوا ہے۔یہ صحیح بات ہے کہ پہلے دن اتنا کام نہیں ہوتا لیکن سب سے مشکل اور ضروری کام یہی ہے کہ آدمی کو کام نہ ہو اور پھر بھی وہ حاضر رہے یہ کام بہت ضروری ہے لیکن مشکل بھی ہے یہ مشکلات آپ نے ہی حل کرنی ہیں آپ کے سوا انہیں کون حل کرے گا کام ہو یا نہ ہو آپ کو ڈیوٹی پر حاضر رہنا چاہیے آپ کو وقت پر حاضر ہونا چاہیے اور پھر حاضر رہنا چاہیے۔پھر مہمان باہر سے آتا ہے رستہ میں اسے تکلیف پہنچتی ہے اس کے بچوں کو تکلیف پہنچتی ہے آخر سفر سفر ہی تو ہے سفر کی وجہ سے مہمان کی طبیعت میں بسا اوقات چڑ پیدا ہو جاتی ہے ( یہ ایک طبعی چیز ہے ) اور وہ بعض دفعہ غصہ کا اظہار بھی کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس نے غلط طور پر غصہ کا اظہار کیا ہے لیکن آپ کا یہ کام نہیں کہ اس کے غصہ کے مقابلہ میں آپ غصہ کا اظہار کریں بلکہ آپ کا یہ کام ہے کہ مہمان سے اخلاق اور تواضع سے پیش آئیں اور اس کی عزت کریں اور تکریم کریں اس کی سختی کو برداشت کریں یعنی اگر کوئی مہمان اپنے سفر کی کوفت کی وجہ سے آپ پر سختی کرے تو اس سختی کو برداشت کریں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی اس کا حق ہے اور یہ حق اس کو ملنا چاہیے تمہارا کیا جاتا ہے۔پھر یہ بھی ہے کہ بروقت کھا نالا ئیں اور انہیں کھلانے کا انتظام کریں بعض دفعہ بعض رضا کار اپنی بے پرواہی کے نتیجہ میں جلسہ گاہ سے واپس آتے ہوئے باتیں شروع کر دیتے ہیں اور ڈیوٹی کی جگہ پر دیر سے پہنچتے ہیں اور مہمانوں کو کھانے کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے پھر بعض دفعہ رضا کار